قومی خبریں

میگھالیہ بی جے پی کے نائب صدر سیکس ریکیٹ میں ملوث، شاہ-نڈا کو معافی مانگنی چاہئے: کانگریس

کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ کے لئے امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھی ملک کی خواتین سے معافی مانگنی چاہئے۔

کانگریس کے ترجمان اجے کمار
کانگریس کے ترجمان اجے کمار ویڈیو گریب INCIndia

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ میگھالیہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی نائب صدر برنارڈ ماراک کے فارم ہاؤس سے پانچ نابالغ لڑکیوں اور کئی خواتین کے سیکس ریکیٹ میں پکڑے جانے کے معاملے میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان اجے کمار نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ میگھالیہ میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب گارو ہلز میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کا 30 کمروں کا فارم ہاؤس ہے، جس میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا تھا۔ اس فارم ہاؤس میں چھاپے کے دوران کمسن لڑکیوں اور 23 خواتین کے ساتھ 75 افراد کو پکڑا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے اسے ملک کی خواتین پر مظالم اور نابالغوں کے ساتھ ایک غیر انسانی اور مکروہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اس واقعہ کے لئے امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھی ملک کی خواتین سے معافی مانگنی چاہئے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ ’’یہ انتہائی حساس معاملہ ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس معاملے میں گرفتاریوں کے باوجود پورا معاشرہ اور پورا ملک خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مفادات کے بہانے جارحیت کا مظاہرہ کرنے والی اسمرتی ایرانی اور نرملا سیتا رمن کو آگے آکر ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined