چنڈی گڑھ: پنجاب ڈی اے پی کھاد کی قلت، گلابی کیڑے کی وجہ سے کپاس کی فصل خراب ہونے اور دھان کی خریداری جاری رکھنے سمیت کئی امور سے متعلق ریاست کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی آج یہاں 32 کسان تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ چنی کے علاوہ وزیر زراعت رندیپ سنگھ نابھا اور 32 کسان تنظیموں کا ایک ایک نمائندہ میٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ کسانوں نے میٹنگ میں حکومت کے سامنے 18 مطالبات رکھے ہیں۔ کسان مکئی کی تباہ شدہ فصلوں کا معاوضہ دینے، قرض، فیروز پور واقعہ میں ملوث شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) لیڈروں کی گرفتاری، سبزی کے کاشتکاروں کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، کسانوں کے احتجاج کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے کنبوں کو معاوضہ اور روزگار دینا جیسے دیگر مطالبات بھی پورے کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ریاست کی چنّی حکومت نے مندرجہ بالا کچھ مسائل پر کسانوں کے لیے کچھ اعلانات کیے تھے۔ کسان تنظیمیں اب مطالبہ کر رہی ہیں کہ حکومت انہیں بتائے کہ اس نے ان مسائل پر اب تک کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ کے بعد کسان لیڈر میڈیا سے حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور اس کے نتائج کے بارے میں بھی بات کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined