اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 6 جولائی کو ریاست میں نظامِ قانون سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ میں عیدالاضحیٰ اور کانوڑ یاترا سمیت دیگر آئندہ تہواروں کا خصوصی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان تہواروں کے پیش نظر انتہائی مستعد اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ریاست کا ماحول بگڑنے نہ پائے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ شرارت بھرے بیانات دینے والوں کے ساتھ ’قطعی برداشت نہ کرنے‘ کی پالیسی اختیار کریں اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کریں۔
Published: undefined
عیدالاضحیٰ اور قربانی سے متعلق وزیر اعلیٰ یوگی نے کچھ اہم نکات کی طرف افسران کی توجہ مبذول کرائی۔ انھوں نے کہا کہ قربانی کے لیے پہلے سے جو جگہ متعین کی گئی ہے، اس کے علاوہ کہیں بھی قربانی کی اجازت نہ دی جائے۔ خصوصاً انھوں نے متنازعہ مقامات پر قربانی کا جانور ذبح نہ کیے جانے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہر حال میں یہ یقینی بنائیں کہ کہیں بھی ممنوعہ مویشی کی قربانی نہ ہو اور متنازعہ مقامات پر قربانی نہ دی جائے۔‘‘
Published: undefined
اپنی سرکاری رہائش پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی زونل پولیس انسپکٹر جنرل، ڈویژنل کمشنر اور پولیس کمشنر کے ساتھ عیدالاضحیٰ، ناگ پنچمی، رکشا بندھن، ساون، کانوڑ یاترا وغیرہ کے پیش نظر نظامِ قانون سے متعلق جائزہ کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق انھوں نے افسران سے عیدالاضحیٰ اور کانوڑ یاترا سمیت آئندہ تہواروں کو لے کر کی گئی تیاریوں، منصوبہ بندی اور انتظامات کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران سے کہا کہ ’’گزشتہ دنوں رمضان ماہ میں جمعۃ الوداع کی نماز اور عید کے موقع پر مذہبی امور سے ٹریفک نظام متاثر نہیں ہوا تھا۔ کئی اضلاع میں جگہ کی کمی ہونے پر بہتر انداز میں کئی جماعتوں میں نماز ادا ہوئی۔ اس کوشش کی پورے ملک میں تعریف ہوئی ہے۔ اس بار عیدالاضحیٰ پر ہمیں یہی نظام نافذ رکھنا ہوگا۔ پیس کمیٹی کی میٹنگ کر لیں، میڈیا کی مدد لیں تاکہ امن اور خیر سگالی کا ماحول بنا رہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز