قومی خبریں

پندرہ روزہ اجلاس سیرت مصطفیؐ کے لیے اہم میٹنگ، 4 نومبر سے شروع ہو کر 18 نومبر تک منعقد ہوگی تقریب

میٹنگ میں طے پایا کہ امسال پچیسواں ’پندرہ روزہ اجلاس سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم‘ 4 نومبر 2024 بروز پیر سے شروع ہو کر 18 نومبر بروز پیر اختتام پذیر ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>میٹنگ کا منظر</p></div>

میٹنگ کا منظر

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: مشرقی دہلی واقع عیدگاہ جعفرآباد ویلکم میں حسب سابق پچیسویں پندرہ روزہ اجلاس سیرت مصطفیؐ کے انعقاد سے متعلق ایک اہم میٹنگ الحاج جاوید احمد کے مکان نیو جعفرآباد دہلی میں منعقد ہوا۔ الحاج محمد اقبال ادریسی صدر عیدگاہ کمیٹی جعفرآباد ویلکم کی صدارت میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں طے پایا کہ امسال پچیسواں پندرہ روزہ اجلاس سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم 4 نومبر 2024 بروز پیر سے شروع ہو کر 18 نومبر بروز پیر اختتام پذیر ہوگا۔

Published: undefined

حسب سابق امسال بھی اس اجلاس کے واحد مقرر مفسر قرآن مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی نقشبندی مجددی خطاب کریں گے۔ پندرہ روزہ اجلاس کے منتخب عناوین یہ ہیں: (1) ہجرت رسول کی وجوہات و مقاصد، (2) فتح مکہ اسلامی تاریخ کا روشن باب، (3) برادران وطن کے ساتھ حسن سلوک، (4) نشہ کے نقصانات، (5) فتنۂ ارتداد کیسے روکا جائے، (6) نکاح کا آسان طریقہ، (7) اہل بیت کی عظمت، (8) درود و سلام کی اہمیت، (9) میاں بیوی کے حقوق، (10) مساجد و مدارس کی اہمیت و افادیت، (11) اولاد کی تربیت کے بنیادی اصول، (12) حضرت موسیٰ علیہ السلام اور مصر کے جادوگر، (13) حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ، (14) بیت المقدس کی فتح اور مسجد اقصیٰ کی تاریخ، (15) عقیدۂ ختم نبوت۔

Published: undefined

میٹنگ میں مفسر قرآن مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی، حاجی محمد ناصر، حاجی محمد سرور، محمد آصف، حاجی محمد ناصر، حاجی محمد اکرم، حاجی عتیق احمد، حاجی محمد آصف، حاجی محمد یوسف حاجی رئیس احمد، حاجی محمد عرفان، حاجی نایاب احمد نے شرکت کی۔ مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined