قومی خبریں

میرٹھ: ایس ڈی ایم کے دفتر کے باہر کسان کی خود سوزی کی کوشش، حالت نازک

اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں جمعہ کو ایک کسان نے موانہ تحصیل کے سب ڈویزنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے دفتر کے سامنے مبینہ طور پر خود سوزی کی کوشش کی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں جمعہ کو ایک کسان نے موانہ تحصیل کے سب ڈویزنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے دفتر کے سامنے مبینہ طور پر خود سوزی کی کوشش کی۔ کسان کا الزام ہے کہ محکمہ جنگلات نے اس کی زمین کو سرکاری زمین قرار دیتے ہوئے قبضہ میں لے لیا ہے۔

Published: undefined

ایک عہدیدار نے بتایا کہ جس کسان نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی اس کی شناخت علی پور مورنا کے رہنے والے جگبیر (53) کے طور پر ہوئی ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر انیل شرما نے بتایا کہ 70 فیصد سے زیادہ جھلسنے کی وجہ سے کسان کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ میں بری طرح جھلس گئے کسان کو بہتر علاج کے لیے میرٹھ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔

Published: undefined

میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے بتایا کہ جمعہ کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے تحصیل موانا میں جگبیر نامی شخص نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ جیب سے ملنے والی درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی زمین کو محکمہ جنگلات نے تجاوزات قرار دے کر قبضہ کر لیا ہے، جس کی مناسب تفتیش ہونی چاہیے۔ تاہم واقعے کے وقت درخواست جمع نہیں کروائی گئی تھی۔

Published: undefined

مینا نے کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کے واقعہ کے تناظر میں پیش آیا ہے جس میں جگبیر کو محکمہ جنگلات کی زمین (خسرہ نمبر 854) پر قبضہ پایا گیا تھا۔ محکمہ جنگلات کو موصول ہونے والی شکایات کے بعد یوم تحصیل کے موقع پر ریونیو کی ٹیم نے موقع پر جا کر تجاوزات کی زمین واگزار کروا کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی۔ اس کارروائی کی مخالفت میں جگبیر نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

Published: undefined

ریجنل فارسٹ آفیسر روی کانت چودھری نے کہا کہ کسان کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ کسان نے محکمہ جنگلات کی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ یہ اراضی گزشتہ کئی سالوں سے ناجائز تجاوزات کی زد میں تھی جسے مہم کے تحت ٹریکٹر چلا کر تجاوزات سے آزاد کرایا گیا اور محکمہ جنگلات نے یہ اراضی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

Published: undefined

واقعے کے حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ ’’اتر پردیش میں بی جے پی کے نام نہاد امرت کال کی اس سے بدقسمت تصویر کیا ہو سکتی ہے کہ ملک کی ریڑھ سمجھے جانے والا کسان آج اپنی زمین بچانے کے لیے خود کو آگ لگانے پر مجبور ہو رہا ہے۔ میرٹھ میں محکمہ جنگلات کے ہاتھوں زمین ہتھیانے کے بعد کئی بار کوشش کرنے پر بھی سماعت نہ ہونے سے مایوس ہو کر خود کو آگ لگانے والے کسان کو سب سے پہلے بہتر علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ پھر اس کی زمین واپس کر دی جائے۔‘‘

Published: undefined

ایس پی لیڈر نے مزید کہا، "بی جے پی کھیتی اور کسان دونوں کی مخالف ہے۔ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، اس نے کسانوں کی زمین کے ساتھ ساتھ ان کی پیداوار پر بھی بری نظر رکھی ہے۔ چاہے زمین حاصل کرنے کا قانون ہو، ایک بوری زراعت میں کھاد کی چوری، مہنگے بیج، بجلی، آبپاشی اور فصلوں کی قیمتوں میں مسلسل کمی یا کالے قوانین کی شکل میں زرعی لاگت میں مسلسل اضافہ یہ سب بی جے پی کی کسان مخالف سوچ کی مثالیں ہیں۔ کسان بی جے پی کا دانا پانی بند کر دیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined