قومی خبریں

میرٹھ: نجی اسپتالوں میں علاج کے نام پر مریضوں کا استحصال، رکن اسمبلی اتل پردھان کی بھوک ہڑتال

سردھنا سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اتل پردھان نے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں کی طرف سے مریضوں اور تیمارداروں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف کلکٹریٹ کے احاطے میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں پیر کے روز سردھنا اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اتل پردھان نے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں کی طرف سے مریضوں اور تیمارداروں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف کلکٹریٹ کے احاطے میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ایس پی کے ایم ایل اے اتل پردھان نے کہا کہ انہوں نے نجی اسپتالوں میں باقاعدہ نگرانی کرنے، معیارات پر عمل کرنے اور مریضوں کے حقوق دینے کا مطالبہ کرنے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

Published: undefined

رکن اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ گڑھ روڈ پر واقع نیوٹیما اسپتال میں ہر سطح پر معیارات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور علاج کے نام پر مریضوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وہ نجی اسپتال چلانے والے ڈاکٹروں سے لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کے کئی نجی اسپتالوں میں کوڈ دے کر میڈیکل سے ادویات دی جاتی ہیں اور لوگوں سے چار گنا تک رقم وصول کی جاتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جس طرح نجی اسپتالوں میں ڈاکٹر مختلف ہتھکنڈے اپنا کر مریضوں سے پیسے بٹور رہے ہیں، یہ غریب مریضوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حمایت کے لیے مختلف تنظیموں کے بہت سے لوگ ہڑتال کے مقام پر پہنچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اتل پردھان اور نیوٹیما اسپتال انتظامیہ کے درمیان مریض کے علاج کا بل کم کرنے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا اور یہ تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined