نئی دہلی: شادی کرانے والی ویب سائٹ (میٹریمونیل ویب سائٹ) پر 20 خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ایک 46 سالہ شخص کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے ہفتہ کے روز اس کی اطلاع دی۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
ملزم کا نام گورو دھمیجا ہے جوکہ کاروں کے پارٹس (پرزے) بیچنے کا کام کرتا ہے۔ یہ شخص خصوصی طور پر بیوا اور تلاش یافتہ خواتین کو اپنا شکار بناتا تھا اور سائٹ پر خود کو ایک ہینڈسم نوجوان کی طرح ظاہر کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے سال میں 25-30 لاکھ روپے کما لیتا تھا۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
سائبر سیل کے ڈی سی پی انئیش رائے نے کہا، ’’ہمیں اس کے خلاف سائبر کرائم یونٹ میں شکائت موصول ہوئی تھی، جس میں شکائت کنندہ خاتون نے کہا تھا کہ ملزم نے اس میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور اس سے اپنے کھاتے میں رقم ڈلوائی۔ دھمیجا نے پھر خاتون کو جذباتی طور پر پھنسانا اور کہا کہ وہ اپنی بیوی سے عاجز ہے۔ اس کے علاوہ اس نے خاتون سے وعدہ کیا کہ وہ اسے مہنگے تحفے دے گا۔‘‘
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
پولس نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب متاثرہ ملزم دھمیجا کے جھانسے میں آ گئی تو اس نے بہانے بہانے سے اس سے رقم اینٹھنی شروع کی، کبھی والدین کے علاج، کبھی کاروبار میں سرمایہ کاری اور کبھی کسی اور بہانے۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
پولس نے کہا کہ شکائت پر کارروائی کرتے ہوئے معقول دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولس کے مطابق یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ مزلم نے اس سے پہلے کس کس خاتون کو اپنا شکار بنایا ہے۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز