قومی خبریں

میرٹھ میں 3 منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی، ریسکیو آپریشن جاری

میرٹھ میں شدید بارش کے دوران تین منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے

<div class="paragraphs"><p>میرٹھ میں عمارت گرنے سے حادثہ / آئی اے این ایس</p></div>

میرٹھ میں عمارت گرنے سے حادثہ / آئی اے این ایس

 
IANS

میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ شہر کے ذاکر کالونی علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب شدید بارشوں کے دوران ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حادثہ ہفتہ کو تقریباً 5 بجے پیش آیا، جب عمارت میں مقیم 15 افراد ملبے تلے دب گئے۔ فوری طور پر ہنگامی امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کارروائیاں شروع کر دیں۔

Published: undefined

مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ساجد (40)، اس کی بیٹی ثانیہ (15)، بیٹا ثاقب (11)، ثمرہ (ڈیڑھ سال)، رضا (7)، نفو (63)، فرحانہ (20)، علیشا (18)، علیا (6)، اور رمشا (5 ماہ) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حادثے میں بچ جانے والے چند افراد میں سے ایک 6 سالہ سفیان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، جبکہ دیگر زخمی افراد کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی میرٹھ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئے۔ میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 15 میں سے 8 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ کچھ بدقسمتی سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبے میں مزید افراد دبے ہو سکتے ہیں اور بچاؤ کارروائیاں شدید بارش کے باوجود مسلسل جاری ہیں۔

Published: undefined

عمارت کا مالک نفو علاؤالدین تھا، جو اس جگہ پر ایک ڈیری چلاتا تھا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Published: undefined

میرٹھ سمیت پورے اتر پردیش میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال نے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 17 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لیے حکومت نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کو سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined