قومی خبریں

بھوک ہڑتال کے سبب میدھا پاٹکر کی لگاتار بگڑ رَہی طبیعت، پی ایم مودی سے مداخلت کی اپیل

سی پی ایم نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ گجرات حکومت کے ذریعہ سردار سروور باندھ کے شٹر بند کرکے پانی کی سطح کو اونچا کرنے کے فیصلہ سے 192گاؤں پر جان و مال کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی ایم)نے گزشتہ آٹھ دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی نرمدا بچاؤ سمیتی کی لیڈر میدھا پاٹکر کی جان بچانےکےلئے وزیراعظم نریندرمودی سے اس سلسلے میں مداخلت کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 02 Sep 2019, 4:10 PM IST

پارٹی کے سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ بنے وسوم نے اتوار کو پی ایم مودی کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ گجرات حکومت کے ذریعہ سردار سروور باندھ کے شٹر بند کرکے پانی کی سطح کو 138.68میٹر اونچا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 192گاؤں کے 3200خاندانوں کےلئے جان مال کا خطرہ پیداہوجائےگا۔میدھاپاٹکر گزشتہ آٹھ دن سے اس کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں اور ان کی حالت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔

Published: 02 Sep 2019, 4:10 PM IST

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ترقی لوگوں کی بہتری کےلئے ہوتی ہے نہ کہ انہیں تباہ کرنےکےلئے۔میدھا پاٹکر کی زندگی ان سبھی لوگوں کےلئے اہم ہے جو ماحول کی حفاظت میں یقین رکھتے ہیں۔اس لئے وزیراعظم سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ حالات کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے گجرات حکومت کو ہدایت دیں کہ وہ اپنے اس خطرناک فیصلے کو بدلے۔ اس دوران خبر ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی نے میدھا پاٹکر کو بات چیت کرنے کےلئے بھوپال بلایا تھا لیکن انہوں نے اس کی پیش کش کو ٹھکرا دیا۔

Published: 02 Sep 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Sep 2019, 4:10 PM IST