قومی خبریں

گڑگاؤں: میدانتا اسپتال کے سرجن نے 8ویں منزل سے چھلانگ لگا کر کی خودکشی

39 سالہ ایک ڈاکٹر نے 8ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ مہلوک ڈاکٹر کی شناخت سرجیت کمار ساہا کے طور پر ہوئی۔ وہ گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بطور لیور ٹرانسپلانٹ سرجن کام کر رہے تھے۔

خودکشی (علامتی تصویر)
خودکشی (علامتی تصویر) 

گڑگاؤں (گروگرام) کے سیکٹر 47 واقع ایوو اپارٹمنٹ میں 39 سالہ ایک ڈاکٹر نے 8ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ مہلوک ڈاکٹر کی شناخت سرجیت کمار ساہا کی شکل میں ہوئی ہے جو نیپال سے ہندوستان آئے تھے، لیکن 2005 میں انھیں ہندوستان کی شہریت مل گئی تھی۔ مہلوک گروگرام کے میدانتا اسپتال میں لیور ٹرانسپلاٹ سرجن کی شکل میں کام کر رہے تھے۔

Published: undefined

پولس کے مطابق ساہا اپنے گڑگاؤں کے فلیٹ میں تنہا رہتے تھے جب کہ ان کی بیوی لکشمی اور چھ سال کی بیٹی کولکاتا میں رہتی ہے۔ پولس افسر نے کہا کہ "ہمیں اندیشہ ہے کہ ساہا کا اپنی بیوی سے رشتے خوشگوار نہیں تھے، جس کی وجہ سے اس نے اتنا سنگین قدم اٹھایا۔ ہم نے ان کے فلیٹ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے جس میں اس نے کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined