لکھنؤ کی آر ٹی آئی کارکن نوتن ٹھاکر کی عرضی کے جواب میں وزارت خارجہ نے اس بات کی خبر دینے سے انکار کر دیا ہے کہ ’ہاؤڈی مودی‘ تقریب میں اس کی شراکت داری تھی یا نہیں۔ ایک آر ٹی آئی کے ذریعہ یہ جانکاری وزارت سے طلب کی گئی تھی جس کے جواب میں لکھا گیا کہ مذکورہ جانکاری آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کی دفعہ (1)8 کے تحت نہیں دی جا سکتی۔ نوتن نے اپنی عرضی میں وارت خارجہ سے پروگرام کے بارے میں مختلف وزارتوں کے درمیان ہوئے خط و کتابت اور فائل نوٹنگ کی جانکاری مانگی تھی۔
Published: undefined
یہاں غور طلب ہے کہ آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ (1)8 کہتی ہے کہ اگر کوئی جانکاری ایسی ہے جس کے عام ہونے سے ملک کی سالمیت، تحفظ، سفارتی، سائنسی اور اقتصادی مفادات کے علاوہ اگر دوسرے ممالک کے ساتھ ہندوستان کے رشتوں پر فرق پڑتا ہے تو وزارت ایسی جانکاری دینے کے لیے مجبور نہیں ہے۔ ساتھ ہی اگر کسی جانکاری سے پارلیمنٹ کے خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی ہوتی ہے، اگر کسی عدالت نے ایسی جانکاری پر روک لگائی ہے یا کمرشیل اعتماد پر ضرب لگتی ہو، تو بھی ایسی جانکاری نہیں دی جا سکتی۔
Published: undefined
آر ٹی آئی کے جواب میں یہ واضح نہیں ہے کہ ایسی کون سی جانکاری تھی جس کے عام ہونے پر ملک کے کسی مفاد پر آنچ آ سکتی تھی، کیونکہ ہیوسٹن کا پروگرام تو کارپوریٹ کے ذریعہ اسپانسر تھا۔ دراصل نوتن ٹھاکر نے اپنی آر ٹی آئی عرضی میں وزارت خارجہ کی فائل کی کاپی کے ساتھ ہی اس پر کیے گئے کمنٹس کی کاپی بھی طلب کی تھی۔ سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کی بیوی نوتن ٹھاکر نے اطلاع کے حق کے تحت اس پروگرام کے اسپانسروں کی بھی جانکاری مانگی تھی۔
Published: undefined
جواب میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پروگرام ہیوسٹن میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے انڈیا فورم کے ساتھ مل کر منعقد کی تھی۔ کیا وزارت خارجہ کا بھی اس میں کردار تھا؟ اس پر وزارت نے کہا ہے کہ ’’اس پروگرام کو ٹیکساس انڈیا فورم نے قونصلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر وہاں مقیم ہندوستانیوں کی حصہ داری کے لیے منعقد کیا تھا۔‘‘
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو ہوئے اس پروگرام میں تقریباً 50 ہزار لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت کئی امریکی اراکین پارلیمنٹ نے بھی اس میں شرکت کی تھی۔ بی جے پی حامیوں نے اس پروگرام کو بے حد کامیاب قرار دیتے ہوئے ہند-امریکہ رشتوں میں اسے میل کا پتھر کہا ہے۔ دوسری طرف ناقدین نے اس تام جھام والے پروگرام کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بیرون ممالک میں ہندوستان کے مفادات کے تحفظ میں کوئی پیش قدمی نہیں کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined