قومی خبریں

ہنگامہ آرائی کے بعد ایم سی ڈی کی قائمہ کمیٹی کے الیکشن کا آج نئے سرے سے اہتمام

ایم سی ڈی کی قائمہ کمیٹی کے 6 ارکان کا انتخاب آج ہو رہا ہے۔ عآپ نے 4 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں اور بی جے پی کے 3 امیدوار ہیں۔ ایسے میں دونوں جماعتوں میں سے کسی ایک کے امیدوار کی شکست یقینی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی (قائمہ کمیٹی) کے الیکشن کا اہتمام آج نئے سرے سے رہا ہے۔ اس کا اعلان میئر شیلی اوبرائے نے کیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران کسی بھی کونسلر کو موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بی جے پی اس کو لے کر مسلسل جارحانہ تھی اور گزشتہ دو دنوں سے دہلی میونسپل کارپوریشن میں اس کو لے کر ہنگامہ جاری تھا۔ ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں کے کونسلر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی کے میئر نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے ووٹنگ کے دوران ممبران کو موبائل فون لے جانے کی اجازت دی، انہوں نے کراس ووٹنگ کے خوف سے ایسا کیا۔ یہ خفیہ رائے شماری کی خلاف ورزی ہے۔ اب اس پر بی جے پی کی بات کو میئر تک لے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب آج مکمل ہو جائے گا۔

Published: undefined

ایم سی ڈی کی قائمہ کمیٹی کے 6 ارکان کا انتخاب آج ہو رہا ہے۔ عآپ نے 4 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں اور بی جے پی کے 3 امیدوار ہیں۔ ایسے میں دونوں جماعتوں میں سے کسی ایک کے امیدوار کی شکست یقینی ہے۔ یہی وجہ ہے دونوں پارٹیاں ایک ایک ووٹ کے لیے لڑ رہی ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، بوانا وارڈ سے عام آدمی پارٹی کے کونسلر پون سہراوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ پون سہراوت نے کہا کہ انہوں نے اخلاقیات کی بنیاد پر عآپ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی لگایا کہ وہ عآپ کونسلروں کو ایم سی ڈی ہاؤس میٹنگ میں ہنگامہ کرنے کی ہدایت دینے پر ناراض تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined