قومی خبریں

اولڈ راجندر نگر میں احتجاج کرنے والے طلبہ سے ایم سی ڈی افسر کی ملاقات، احتجاج ختم کرنے کی اپیل

طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں لیکن ہمیں یقین نہیں ہے، کیونکہ ہمیں تحریری طور پر کچھ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ ہم دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس / آئی اے این ایس</p></div>

ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس / آئی اے این ایس

 

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے تین طالب علموں کی موت کے معاملے میں طلباء کا احتجاج جاری ہے۔ طلباء نے انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس دوران ایم سی ڈی کے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس نے احتجاج کرنے والے ان طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

ایم سی ڈی کے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس نے احتجاج کرنے والے طلبہ سے بات کی۔ انہوں نے طلبہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات حکومت تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر طارق تھامس نے تین طالب علموں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ نظام اور حکومت کے مسائل رہے ہیں اور غلطیاں ہوئی ہیں۔ حکومت نے کارروائی کی ہے نیز آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ اس معاملے کے خلاف مقدمات درج کر تے ہوئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ آپ کے مطالبات پر غور کر رہی ہے اور آپ کی آواز سنی جا رہی ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے طلباء سے اپنا احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی، کیونکہ اس معاملے میں انتظامیہ کو بھی اپنا کام کرنا ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ فی الوقت 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپ لوگ جو مطالبہ کر رہے ہیں اس پر بھی غور کیا گیا ہے۔ آپ کے تمام مطالبات حکومت کے پاس ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 27 جولائی کو دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں واقع ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے تین طالب علموں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی تھی۔ طلباء کی ان اموات کے خلاف راجندر نگر میں طلباء مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں لیکن ہمیں یقین نہیں ہے، کیونکہ ہمیں تحریری طور پر کچھ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ ہم دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined