قومی خبریں

میوری نرسری: رین فارسٹ کے نظم والا تلنگانہ کا واحد پارک، سال کے 365 دن ہوگی بارش

ضلع کلکٹر محبوب نگر رونالڈ روز کے مطابق میوری نرسری پارک کو ریاست تلنگانہ کا مثالی اور معیاری پارک بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے میوری پارک میں کچھ خاص ہے جو اس کی طرف لوگوں کو راغب کرتا ہے۔ جی ہاں! اس میں ایسی کیا بات ہے جو لوگوں کی کشش کا سبب ہے۔ مصنوعی بارش، مصنوعی آبشار، سرسبزی و شادابی، تتلی نما چمن، روز گارڈن، لینڈ اسکیپ گارڈن، ہربل گارڈن، ہرتیکاونم / نکشتر ونم / راسی ونم، کڈس زون، آوٹ ڈور جم، فلیگ پوائنٹ اور دیگر سہولیات اورخصوصیات لوگوں کو اس پارک کی سمت کھینچ رہی ہیں اور یہ پارک لوگوں میں مقبول ہورہا ہے۔

ضلع کلکٹر محبوب نگر رونالڈ روز کے مطابق میوری نرسری پارک کو ریاست تلنگانہ کا مثالی اور معیاری پارک بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ رونالڈ روز نے کہا کہ مصنوعی برسات کی وجہ سے جنگلات میں سرسبزی و شادابی رہتی ہے۔ رین فارسٹ کے ذریعہ کیرل اور کرناٹک میں سرسبز و شادابی کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

Published: undefined

اسی طرز پر وہاں سے پودے میوری پارک لائے گئے ہیں اور 8.5 ایکڑ پر لگائے گئے ہیں۔ پودوں کی دیکھ بھال کے لئے وہاں کے تربیت یافتہ اہل کاروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میوری پارک تلنگانہ کا واحد پارک ہے جہاں رین فارسٹ پر عمل کیا جارہا ہے۔ سال کے 365 دن بارش ہوگی اور یہ علاقہ ہرا بھرا رہے گا۔

اسی طرح مصنوعی آبشار کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ آبشار کو موسم باراں کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہرموسم میں یہ آبشار جاری رہے گا۔ سائیکلنگ سسٹم کی بنیاد پر آبشار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کلکٹر نے کہاکہ پارک کی تفریح کے لئے پیکیج سسٹم بھی وضع کیا گیا ہے۔ یہاں عوام تقاریب بھی منعقد کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined