بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے معاملے میں سپریم کورٹ کا تبصرہ ان تمام لوگوں کے لیے ضروری سبق ہے جو ملک کو آگ میں جھونک کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔
Published: undefined
محترمہ مایاوتی نے ٹوئٹ کیا، "معزز سپریم کورٹ کی طرف سے آج نوپور شرما کے خلاف کیاگیا سخت تبصرہ اور ان کے اشتعال انگیز بیان سے ملک کو پرتشدد ماحول میں پھینکنے کے لیے ان سے معافی مانگنے کی ہدایت ان تمام لوگوں کے لیے ایک اہم سبق ہےجو ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں پھینک کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ ‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، "اس کے علاوہ، نفرت انگیز تقریر کے لیے نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے باوجود، پولیس کے ان کے تئیں غیر فعال رویہ کا بھی عدالت کی طرف سے نوٹس لینے سے ممکن ہے کہ اس قسم کے رجحان پر تھوڑی اور روک لگے۔ ‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر سخت سرزنش کی اور کہا کہ انہیں اس کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے ان سخت ریمارکس کے ساتھ، محترمہ شرما کی درخواست کو خارج کر دیا جس میں ان کے خلاف ملک بھر میں درج ایف آئی آر دہلی منتقل کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز