لکھنؤ: اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی نے ریاست کی یوگی حکومت سے کسانوں کے سامنے پیدا کھاد کے بحران سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے اترپردیش میں بندیل کھنڈ سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں کھاد کی کمی سے پریشان کسانوں کا مدا ٹوئٹر پر اٹھاتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے کو بلاتاخیر حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
مایاوتی نے کہا کہ پورے یوپی اور خاص کر بندیل کھنڈ علاقے میں حکومت کسانوں کو وقت سے کھاد دستیاب نہیں کرا پا رہی ہے۔ جس سے پورے دن لائن میں لگے کئی کسانوں کی موت ہوگئی اور کافی بیمار بھی ہوگئے۔ مایاوتی نے مطالبہ کیا کہ ’’اس کافی تکلیف دہ و باعث فکر سنگین مسئلہ کا حل حکومت فوراً نکالے۔ بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بندیل کھنڈ کے للت پور ضلع میں کھاد تقسیم کی لائن میں کافی وقت تک کھڑے رہنے کی وجہ سے ایک کسان کی موت ہوگئی تھی۔ بندیل کھنڈ ریاست کے مختلف علاقوں میں کھاد کی مبینہ کالا بازار کی وجہ سے کسانوں کو کھاد نہیں مل پا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز