بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے کل اپنی پارٹی کی اہم ذمہ داری اپنے بھائی اور بھتیجے کو دی ہے، آج انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئندہ سماجوادی پارٹی کے ساتھ چلنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ مایاوتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بی ایس پی آئندہ ہونے والے تمام چھوٹے بڑے انتخابات اکیلے لڑے گی اور کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔
Published: undefined
مایاوتی نے ٹوئٹ کیا ہے ’’ویسے بھی جگ ظاہر ہے کہ ایس پی کے ساتھ پرانے سبھی گلے شکوے بھلانے کے ساتھ ساتھ 2012-17 میں جب ایس پی کی حکومت تھی، دلت مخالف فیصلوں، ریزرویشن میں پرموشن مخالف فیصلوں اور خراب قانونی حالات کو درکنار کر کے ملک کے مفاد میں ایس پی کے ساتھ اتحاد کیا اور اس کو پوری ایمانداری سے نبھایا لیکن لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد سماجوادی پارٹی کی وجہ سے بی ایس پی یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا ایسے بی جے پی کو آگے شکست دینا ممکن ہے؟، جو ممکن نہیں ہے اس لئے پارٹی اور تحریک کے حق میں یہی بہتر ہے کہ اب آگے ہونے والے تمام چھوٹے اور بڑے انتخابات بی ایس پی اکیلے ہی لڑے گی‘‘۔
Published: undefined
واضح رہے بی ایس پی کا ایک اہم اجلاس کل لکھنؤ میں منعقد ہوا جو ڈھائی گھنٹے تک چلا، جس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ اس اہم اجلاس کے بعد ریاستی رہنماؤں کا اجلاس چلا۔ مایاوتی نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا ’’بی ایس پی کا آل انڈیا اجلاس کل لکھنؤ میں ڈھائی گھنٹے تک چلا، اس کے بعد ریاستوں کا اجلاس ہوا اور دیر رات تک چلتا رہا، جس میں میڈیا بالکل نہیں تھا پھر بھی بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے تعلق سے باتیں میڈیا میں فلیش ہوئیں، وہ پوری طرح سے صحیح نہیں ہیں جبکہ اس تعلق سے ایک پریس نوٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔
Published: undefined
دراصل مایاوتی نے اکھلیش یادو پر مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے کی بات کہنے کا بھی الزام لگایا تھا۔ مایاوتی نے کہا تھا کہ اکھلیش نے ان سے کہا کہ مسلمانوں کو ٹکٹ دینے پر ووٹوں کا پولرائزیشن ہو جائے گا اور اس کا فائدہ بی جے پی کو مل جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے عام انتخابات میں دونوں پارٹیوں نے مل کر ایک اتحاد بنایا تھا جس میں آر ایل ڈی کو بھی شامل کیا گیا تھا لیکن نتائج امید کے خلاف آئے اور بی ایس پی صرف دس سیٹیں جیت پائی جبکہ ایس پی کو محض پانچ سیٹوں پر ہی کامیابی ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز