نئی دہلی۔ مجاہد آزادی اور معروف صحافی مولانا محمد علی جوہر کے نام پر قائم مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کی جانب سے سالانہ ایوارڈوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 30 ویں سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے اشتراک سے مولانا محمد علی جوہر کے یوم پیدائش پر 10 دسمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر لودھی روڈ نئی دہلی میں شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔
اکیڈمی کے صدر پروفیسر خواجہ محمد شاہد اور جنرل سکریٹری احمد ندیم کی اطلاع کے مطابق اس تقریب کی صدارت دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں کریں گے اور مہمان خصوصی قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے سابق چیئرمین جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی ہوں گے۔ دہلی اردو اکادمی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول مہمان اعزازی اور ڈاکٹر ایس فاروق ڈائرکٹر ہمالیہ ڈرگس اور سراج الدین قریشی صدر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر مہمانان ذی وقار ہوں گے۔
Published: undefined
اس موقع پر درج ذیل شخصیات کو ایوارڈ تفویض کیے جائیں گے: پروفیسر جسپال سنگھ (سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ)، محترمہ سنبل رضوی (سینئر ہومینی ٹیرین کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ)، ڈاکٹر اطہر فاروقی (جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو ہند) او رجناب سدھارتھ ورداراجن (ایڈیٹر دی وائر)۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر رخشندہ جلیل کو نواں بی اماں ایوارڈ اور جناب جلال الدین اسلم کو ساتواں ایم سلیم میموریل ایوارڈ برائے صحافت تفویض کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined