جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مشہور سماجوادی رہنما ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ملائم سنگھ کے صاحبزادے اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو سوشلسٹ اور سیکولر رہنما تھے۔ انھوں نے زمینی سطح پر مظلوم طبقات کے لیے کام کیا اور ان کی امیدوں کا مرکز بنے۔ انھوں نے اپنے دور اقتدار میں فرقہ پرستی اور فاشزم خیالات کی حامل طاقتوں سے مقابلہ کیا اور کثرت میں وحدت کی حفاظت کی۔ ان کی وفات سے ملکی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح تقریباً سوا آٹھ بجے ملائم سنگھ یادو کا گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ اس خبر کے پھیلتے ہی مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ذریعہ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ملائم سنگھ کے انتقال پر بذریعہ ٹوئٹ تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ "ملائم سنگھ یادو کو ہندوستان کے ایک حقیقی فرزند کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انھوں نے بطور وزیر دفاع چین کی توسیع پسندانہ پالیسی کے شیطانی عزائم سے خبردار کیا تھا۔ یوپی کے وزیر اعلی کے طور پر بھی انھوں نے ایک ممتاز نشان چھوڑا۔ وہ ایک ایسے لیڈر رہے جن کے سیاسی مخالفین بھی ان کی عزت کرتے تھے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز