حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کو ایک اور اعزاز حاصل ہو ا ہے۔ آئی ایم سی کی تیار کردہ 2 مختصردستاویزی فلموں (ڈاکیومنٹریز) کو 24 تا 27 نومبر منعقد آن لائن دسویں قومی سائنس فلم فیسٹیول آف انڈیا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ 10 ویں قومی سائنس فلم فیسٹیول آف انڈیا کا انعقاد وگیان پرسار، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند اور تروپورہ اسٹیٹ کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
Published: undefined
آئی ایم سی کی تیار کردہ منتخب دستاویزی فلمیں الزھراوی اور سر سی وی رمن ہیں۔ ڈاکیومنٹری” الزھراوی“ جو کہ اردو زبان میں بنائی گئی ہے کے ڈائریکٹر جناب عمر اعظمی، پروڈیوسر گریڈا ہیں جبکہ اردو و ہندی زبانوں میں بنائی گئی ڈاکیومنٹری ”سر سی وی رمن“کے ڈائریکٹر جناب ایم محمد غوث، پروڈکشن اسسٹنٹ ہیں۔
Published: undefined
جناب رضوان احمد، ڈائریکٹر آئی ایم سی نے اس انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم سی اور مانو کے لئے یہ ایک انتہائی فخر کا لمحہ ہے کہ ہماری مختصر فلموں کا انتخاب بین الاقوامی سائنس فلم فیسٹیول کے لئے کیا گیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے اس کامیابی پر میڈیا سنٹر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیسٹول میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined