نئی دہلی: بی جے پی کے ذریعے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے خرید و فروخت کے الزامات کے سلسلے میں دہلی پولیس نے وزیر آتشی کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر نوٹس پیش کیا ہے۔ جب دہلی پولیس کی ٹیم وزیر کی رہائش گاہ پر پہنچی تو وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔
Published: undefined
قبل ازیں، کرائم برانچ کے افسران نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نوٹس دیا تھا جس میں ان سے تین دن کے اندر جواب دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ پولیس نے ان سے ان عآپ ارکان اسمبلی کے ناموں کا انکشاف کرنے کو بھی کہا ہے جن کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی نے انہیں خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے نوٹس دینے کے لئے بھیجے گئے پولیس افسران کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا فرض دہلی میں جرائم کو روکنا ہے لیکن انہیں ڈرامے کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دہلی میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔
Published: undefined
کیجریوال نے پوچھا، ’’ان کے سیاسی آقا مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ کے کس ایم ایل اے کو توڑنے کی کوشش کی گئی؟ لیکن آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ دیگر پارٹیوں کے کن ارکان اسمبلی نے پارٹیاں بدلیں اور ملک بھر میں گزشتہ چند سالوں میں کون سی حکومتیں گریں؟ پھر یہ ڈرامہ کیوں؟‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے گزشتہ ہفتے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ بی جے پی ان کی پارٹی کے ایم ایل ایز کو توڑنے کے لیے 25 کروڑ روپے اور انتخابی ٹکٹ کی پیشکش کر کے دہلی کی حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ کے اس پوسٹ کے بعد وزیر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی نے دہلی میں ’آپریشن لوٹس 2.0‘کی کوشش کی تھی، لیکن ناکام رہی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز