الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا شری کرشن جنم بھومی تنازعہ میں آج ایک اہم فیصلہ سنایا۔ اس معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا کورٹ کو چار مہینے میں اصل تنازعہ سے جڑی سبھی عرضیوں کو نمٹانے کی ہدایت دی ہے۔ بھگوان شری کرشن وراجمان کی طرف سے منیش یادو کے ذریعہ داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سنی وقف بورڈ و دیگر فریقین کے سماعت میں شامل نہ ہونے پر یک فریقی حکم جاری کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
یہ سماعت جسٹس سلل کمار رائے کی سنگل بنچ میں ہوئی۔ عرضی متھرا کی عدالت میں جنم بھومی تنازعہ سے جڑے سبھی مقدموں کی سماعت جلد از جلد پوری کرنے اور ان کا فیصلہ سنائے جانے کے مطالبہ کو لے کر داخل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ متھرا کی عدالت میں چل رہے سبھی مقدموں کو جوڑ کر ایک ساتھ سماعت کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
دراصل متھرا میں شری کرشن جنم بھومی استھان میں جو مندر بنا ہوا ہے، اسی سے ملحق عیدگاہ مسجد بھی ہے۔ عدالت میں کہا گیا ہے کہ جس جگہ پر عیدگاہ مسجد بنائی گئی ہے وہیں پر کنس کی وہ جیل تھی جہاں پر شری کرشن کی پیدائش ہوئی تھی۔ مغل حکمراں اورنگ زیب نے 70-1669 کے دوران شری کرشن جنم بھومی استھل پر بنے مندر کو توڑ دیا اور وہاں پر اس عیدگاہ مسجد کی تعمیر کروا دی تھی۔ ہندو فریقین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسجد احاطہ کے سروے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو معائنہ کر کے بتائے کہ کیا اس مسجد احاطہ میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں اور علامتی نشان موجود ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ یہاں پر اس مسجد سے پہلے ہندوؤں کا مندر ہوا کرتا تھا۔
Published: undefined
حالانکہ عیدگاہ مسجد کے سکریٹری اور پیشے سے وکیل تنویر احمد کے مطابق جو لوگ مسجد کو مندر کا حصہ بتا رہے ہیں وہ دلیلوں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ تاریخ میں کوئی بھی ایسی بات نہیں ہے جو یہ بتاتی ہو کہ مسجد کی تعمیر مندر کو توڑ کر کی گئی تھی یا شری کرشن کی پیدائش اس جگہ پر ہوئی تھی جہاں پر موجودہ عیدگاہ مسجد بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
مسلم فریق کی طرف سے عدالت میں ایک اور دلیل انتہائی اہمیت کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے، اور وہ ہے 1991 کا ورشپ ایکٹ۔ مسلم فریق کے مطابق اس ایکٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ ملک میں 1947 سے پہلے مذہبی مقامات کو لے کر جو حالات تھے، انہیں اسی طرح برقرار رکھا جائے گا اور اس میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ حالانکہ اس میں رام جنم بھومی کا تنازعہ استثنیٰ تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز