متھرا: اتر پردیش کے ضلع متھرا میں شری کرشن جنم بھومی کی زمین پر قبضے سے جڑے مقدمے میں مدعی فریق پر عدالت نے عدالتی کاروائی کو التواء میں ڈالنے کے الزام میں 1000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
Published: undefined
منگل کو دی گئی جانکاری کے مطابق شری کرشن و راجمان و دیگر بنام انتظامیہ کمیٹی و دیگر مقدمے میں فریقین کے ذریعہ مقدمے کی تاریخ کو بار بار آگے بڑھانے کی اپیل کرنے والے فریق پر عدالت نے جرمانہ عائد کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ مدعی فریق کے وکیل شیلندر سنگھ نے اڈیشنل سیشن جج (ہفتم) سنجے چودھری کی عدالت میں پیر کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت کی تاریخ آگے بڑھانے کی اپیل کی تھی۔
Published: undefined
اس پر مدعا علیہ فریق انتظامیہ کمیٹی شاہی مسجد عیدگاہ کے وکیل نیرج شرما نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جو پیروکار تاریخ بڑھانے کے لئے کہنے آیا ہے اس کے پاس مدعین کا کوئی آفیشیل لیٹر تک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح فریق مقدمے کو دائر کر کے عدالت کا وقت برباد کرنا چاہتے ہیں اسے دیکھتے ہوئے مقدمے کو خارج کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
جج نے مقدمے کو خارج تو نہیں کیا لیکن آخری موقع دیتے ہوئے سماعت کے لئے اگلی تاریخ 26 ستمبر طے کی ہے۔ عدالت نے مدعی پر 1000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس مقدمے کے فریقین پر مجموعی طور سے یہ تیسری بار جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل سول جج (سینئر ڈویژن) جیوتی سنگھ کی عدالت نے فریقین پر دو بار جرمانہ عائد کر چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز