قومی خبریں

تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

ارکان پارلیمنٹ نے تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر ای ڈی و سی بی آئی کا غلط استعمال بند کرو، بی جے پی میں جاؤ بدعنوانی کا لائسنس پاؤ اور مودی سرکار کی تانا شاہی نہیں چلے گی جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر اپوزیشن کے ارکان احتجاج کرتے ہوئے / تصویر:&nbsp;@INCIndia</p></div>

پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر اپوزیشن کے ارکان احتجاج کرتے ہوئے / تصویر: @INCIndia

 

پارلیمنٹ میں جاری مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن انڈیا الائنس کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے یہ احتجاج تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف کیا۔ دورانِ احتجاج ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

Published: undefined

یہ احتجاج لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ہوا، جس میں انڈیا الائنس کی تمام پارٹیاں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر ای ڈی و سی بی آئی کا غلط استعمال بند کرو، بی جے پی میں جاؤ بدعنوانی کا لائسنس پاؤ اور مودی سرکار کی تانا شاہی نہیں چلے گی جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس احتجاج میں شریک عآم آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف تھا۔ انہوں نے بی جے پی سے پوچھا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ایسا کیا جرم کیا ہے کہ انہیں گرفتار کیا گیا؟ کیا بی جے پی اس کا جواب دے گی؟ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سی ایم اروند کیجریوال کی گرفتاری غلط ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined