ممبئی: مہاراشٹر میں انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، سیاسی گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے ریاست میں انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر پیسوں کی بھاری ہیرا پھیری کا الزام لگایا ہے۔ ان کے مطابق، ریاست کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر رقم کا لین دین ہو رہا ہے، جس کا مقصد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں پونے میں دو گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جن میں 15 کروڑ روپے موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایکناتھ شندے کے حامیوں کو فراہم کی جا رہی تھی تاکہ وہ انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی قسط ہے جو ایک غدار ایم ایل اے کو پہنچائی جا رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 کروڑ روپے ادا کئے جا چکے ہیں جبکہ 10 کروڑ روپے ابھی باقی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک فون کال کی مدد سے ایک گاڑی کو چھوڑ دیا گیا، لیکن ان کے کارکنان نے 5 کروڑ روپے ضبط کروا لیے ہیں۔ راؤت نے کہا کہ ریاست کے تقریباً 150 ارکان اسمبلی اس رقم سے مستفید ہو چکے ہیں۔
سنجے راؤت نے مزید الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کے بنگلے سے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ یہ ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ کون اس میں ملوث تھا۔
Published: undefined
مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) پر بات کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے اور 288 سیٹوں کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے شرد پوار اور جینت پاٹل کے ساتھ ہوئی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ این سی پی اور شیو سینا کے درمیان محض ایک یا دو سیٹوں پر معمولی اختلاف ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined