ممبئی میں آج شام تیز آندھی اور بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ دھول بھری آندھی کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور آسمان میں بھی ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ کچھ دیر بعد جب بارش ہوئی تو لوگوں کو راحت ملی۔ اس دوران کچھ مقامات سے تباہی کی خبریں موصول ہوئیں۔
Published: undefined
طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اچانک موسم بدلنے سے کئی جگہ سڑکوں پر ٹریفک رک گیا۔ لوگوں نے آندھی سے بچنے کے لیے الگ الگ مقامات پر پناہ لی۔ تیز آندھی کی وجہ سے ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ایک 100 فُٹ طویل بل بورڈ اکھڑ گیا اور نیچے گر گیا۔ اس حادثہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 65 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں کے اب بھی وہاں پر پھنسے ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس حادثہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’یہ افسوسناک حادثہ ہے۔ ریسکیو ٹیم موقع پر کام کر رہی ہے۔ تقریباً 57 پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے جن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کے علاج کا خرچ حکومت اٹھائے گی اور مہلوکین کے کنبوں کو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے 5-5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
ممبئی کے گھاٹ کوپر، باندرا، کرلا، دھاراوی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کے سبب کافی دیر تک ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ممبئی ہوائی اڈہ پر تو ہوائی خدمات بری طرح متاثر ہوئی اور کچھ دیر کے لیے طیاروں کی آمد و رفت روکنی پڑ گئی۔ ہوائی اڈہ اتھارٹی نے بتایا کہ طوفان کے سبب 15 پروازوں میں تبدیلی کی گئی۔ شام 5.03 بجے ہوائی خدمات دوبارہ شروع ہو پائیں۔
Published: undefined
اس درمیان محکمہ موسمیات نے ممبئی، ٹھانے اور پالگھر میں تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے اور طوفان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر بجلی بھی گر سکتی ہے۔ اس دوران 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز اور دھول بھری آندھی چل سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined