نئی دہلی: کورونا کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت کی ترجیحات اور نظام کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان سے بڑے پیانے پر کورونا ویکسین اور ضروری ادویات برآمد کی جاتی رہیں، جبکہ ملک میں ہزاروں لوگ ان کی کمی سے دو چار ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ حکومت نے ہندوستانیوں کو ترجیح نہیں دی!
Published: 21 Apr 2021, 11:11 AM IST
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’آج ملک بھر سے رپورٹ آ رہی ہیں کہ بیڈ، آکسیجن، ریمیڈیسیور اور وینٹی لیٹرز کی کمی ہے۔ کورونا پہلی اور دوسری لہر کے درمیان ہمارے پاس تیاری کرنے کے لئے کئی مہینے تھے۔ ہندوستان کی آکسیجن کی تخلیق کاری کی صلاحیت دنیا میں سب سے زیادہ ہے، لیکن اس کی نقل و حمل کا کوئی نظام تیار نہیں کیا گیا۔‘‘
Published: 21 Apr 2021, 11:11 AM IST
پرینکا گاندھی نے کہا، ’’کتنا عظیم سانحہ ہے کہ ملک میں آکسیجن موجود ہے لیکن اسے جہاں پہنچنا چاہیے وہاں پہنچ نہیں پا رہی۔ گزشتہ 6 مہینے میں 1.1 ملین ریمیڈیسور انجکشن کی برآمد کی گئی، آج ہمارے پاس انجکشن کی کمی ہے۔ حکومت نے جنوری سے لے کر مارچ تک کورنا ویکسین کی 6 کروڑ خوراکین ایکسپورٹ کر دیں اور 3-4 کروڑ ہندوستانیوں کو ویکسین دی گئی۔‘‘
Published: 21 Apr 2021, 11:11 AM IST
پرینکا گاندھی نے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ادویات اور ویکسین فراہم کرنے میں ہندوستانیوں کو ترجیح نہیں دی گئی؟ انہوں نے کہا کہ لوگ ادویات، آکسیجن اور بیڈ کے لئے رو رہے ہیں اور آپ بڑی بڑی ریلیوں میں جا کر ہنس رہے ہیں!
Published: 21 Apr 2021, 11:11 AM IST
پرینکا گاندھی نے مزید کہا، ’’منموہن سنگھ 10 سال کے لئے ملک کے وزیر اعظم رہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ کس طرح کی شخصیت ہیں۔ اگر وہ ایسے وقت میں کوئی مشورہ دے رہے ہیں جب ملک وبا کا سامنا کر رہا ہے تو ان کے مشورے کو اسی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے جس کے ساتھ انہیں پیش کیا گیا ہے۔‘‘
Published: 21 Apr 2021, 11:11 AM IST
انہوں نے کہا کہ ’’ہر جگہ سے ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں، سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ حکومت کیا کر رہی ہے؟ شمشان گھاٹوں پر اتنی بھیڑ کیوں جمع ہے، لوگ کوپن لے کر کھڑے ہیں! ہم اس صورت حال میں کیا سوچ رہے ہیں! جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کر رہی ہے۔ میں مثبت انداز میں کہہ رہی ہوں کہ خدارا کچھ کریں! جتنے وسائل بھی موجود ہیں انہیں کورونا کے خلاف استعمال کیجیے اگر مرکزی حکومت ارادہ کرے تو اب بھی آکسیجن کی فراہمی کا نظام قائم کیا جا سکتا ہے۔‘‘
Published: 21 Apr 2021, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Apr 2021, 11:11 AM IST
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز