قومی خبریں

ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی، کم از کم 5 افراد لاپتہ

ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے پاونٹا صاحب کے سرموری تال گاؤں میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

فائل تصویر / یو این آئی

 

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے پاونٹا صاحب کے سرموری تال گاؤں میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح کلدیپ سنگھ نامی شخص کا گھر بادل پھٹنے سے زمیندوز ہوگیا ہے اور خاندان کے پانچ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بادل پھٹنے سے تین مکانات اس کی زد میں آ گئے۔ گری ندی کے پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

انتظامیہ نے رات کو نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو مطلع کردیا تھا۔ ٹیم جمعرات کی صبح موقع پر پہنچ گئی لیکن راحت اور بچاؤ آپریشن شروع نہیں ہو سکاتھا۔ پاونٹا صاحب سڑک صبح تک بحال نہ ہو سکی تھی۔ ہائی وے کی بحالی کے لیے رات ہی میں چھ سے زائد جے سی بی مشینیں لگائی گئی تھیں تاہم ہائی وے کو بحال نہیں کیا جا سکا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سے کلدیپ سنگھ (62)، جیتو دیوی (55)، رجنی دیوی (31)، نتیش (10)، دیپیکا (8) لاپتہ ہیں۔پورے علاقے سے لوگوں کوراتوں رات محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

معلومات کے مطابق مقامی نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ پاونٹا صاحب کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) مانویندر ٹھاکر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ تحصیلدار رشبھ شرما نے بتایا کہ تلاشی مہم صبح آٹھ بجے کے قریب شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined