یونیورسٹیوں میں ماسک کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کی آل انڈیا رینکنگ سامنے آئی ہے جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ (اے جے کے ماس کمیونکیشن سنٹر) کو دوسرا جب کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔یہ رینکنگ آؤٹ لُک-آئی کیئر کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس سال آؤٹ لُک- آئی کیئر کی رینکنگ میں دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن کو ہندوستان میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے جب کہ ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونکیشن پونے یونیورسٹی کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
Published: undefined
ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونکیشن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چیئرمین شافع قدوائی نے اس رینکنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اے ایم یو ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ لگاتار بہتر کارکردگی کر رہا ہے اور آل انڈیا رینکنگ میں چوتھا مقام حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ اے ایم یو ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ میں تین کیمرہ اسٹوڈیو اور ایک آڈیٹوریم موجود ہے جس سے طلبا کو بہتر اور معیاری تعلیم دینے میں کافی سہولت ہوتی ہے۔ یہاں ماس کمیونکیشن میں ایم اے اور دو ڈپلومہ کورسز کرائے جاتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو ماس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اب تک کئی شہرت یافتہ شخصیتیں سامنے آ چکی ہیں۔ یہ ڈپارٹمنٹ 1997 میں شروع ہوا تھا اور اس وقت سے اب تک رومانا اسرار (اے بی پی)، سمائرہ خان (ٹی وی 9)، عارفہ خانم (دی وائر)، پونم شرما (آج تک)، ہند زبیری (ٹی وی 18)، احتشام خان (ٹی وی 18)، احتشام علی خان (این ڈی ٹی وی)، آشیش شرما (ٹائمز ناؤ)، ندیم خان (آج تک)، بریجیندر پراشر (ڈی ہندوستان ٹائمز)، انوج کمار (دی ہندو)، نوید انجم (انڈین ایکسپریس)، غلام جیلانی (میل ٹوڈے)، یاسر علی مرزا (دی پائنیر)، جیلانی خان (انقلاب)، وویک وارشنے (راشٹریہ سہارا) جیسے صحافی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined