علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ یونین انتخابات میں صدر کے عہدے پر مشکور احمد عثمانی صدر منتخب ہوئے ہیں۔اے ایم یو طلبہ یونین انتخابات کے لئے کل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے گئے تھے اور نتائج کا اعلان دیر رات گئے ہوا۔ نائب صدر کے لئے سجاد سبحان اور سیکرٹری عہدے پر محمد فہد کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ صدر کے عہدہ پر بی ڈی ایس کے طالب علم مشکور احمد عثمانی کو 9071 ووٹ ملے جبکہ بی اے ایل ایل بی کے طالب علم اجے سنگھ کو2353 اور ریسرچ کے طالب علم ابوبکر 2192 ووٹ ملے ہیں۔
Published: undefined
صدر نے 6731 ووٹوں سے، نائب صدر نے 3000 ووٹوں سے اور سیکرٹری 358 ووٹوں سے یہ الیکشن جیتے۔
Published: undefined
نائب صدر کے عہدہ پر چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں فیصل ندیم کو 1258، وسيل کے کو 462، راؤ فراز وارث کو 1621، وكرانت جوہری کو 1935،سجاد سبحان راتھر کو 5711 اور اعجاز احمد کو 2605 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں سیکرٹری عہدہ پر سید عاطف واصفی کو 1871، محمد فہد کو 4008، عدنان عامر کو 3664، یاسر علی خان 3153 اور عمران خان کو 893 ووٹ ملے ہیں۔
Published: undefined
طلبہ یونین انتخابات میں دس کابینہ رکن چنے گئے جس میں دو سیٹوں پر طالبات اور باقی آٹھ سیٹوں پر طلبا نے جیت درج کی ہے۔ سجاد سبحان راتھر کو 5711 اور اعجاز احمد کو 2605 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں سکرٹری عہدہ پر سید عاطف واصفی کو 1871، محمد فہد کو 4008، عدنان عامر کو 3664، یاسر علی خان کو 3153 اور عمران خان کو 893 ووٹ ملے ہیں۔ طلبہ یونین انتخابات میں دس کابینہ رکن چنے گئے جس میں دو سیٹوں پر طالبات اور باقی آٹھ سیٹوں پر طلبا نے جیت درج کی ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined