ممبئی: مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے رائٹس ایشو شیئرز پیر کو دھماکہ خیزانٹری کے ساتھ 690 روپے میں لسٹڈ ہوا ۔ کمپنی کے جزوی ادائیگی والے رائٹس شیئرزیعنی ریلائنس پی پی بیس پرائز 646 کے مقابلہ میں 690 روپے میں لسٹڈ ہوا ۔ ملک کے سب سے بڑے رائٹ ایشو کے مقابلے میں زائد 1.59 فیصد سبسکریپشن ملا تھا ۔ ایشو میں میں خوردہ سرمایہ کاروں کے حصے کو 1.22 فیصد گرانٹ ملی تھی۔
Published: undefined
رائٹ ایشو کے بعد مکیش امبانی کی حصہ داری بڑھ کر 49.14 فیصد ہوگئی ہے ، امبانی خاندان نے رائٹس میں 28،286 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے 600-650 روپے کے تخمینے کے مقابلے میں یہ 690 روپے پر لسٹڈ کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی تین دہائیوں میں پہلی بار رائٹس ایشو لائی اور اس سے 53124.20 کروڑ روپئے اکٹھا کرے گی۔ یہ پچھلے دس سالوں میں کسی غیر مالیاتی ادارے کا سب سے بڑا ایشو تھا اور اسے 1.59 فیصد زائد سبسکرپشن ملا۔
Published: undefined
ایشو کے تحت دس روپے مالیت کے حصص 1247 روپے پریمیم کے ساتھ 1257 روپے کا دیا جائے گا۔ ایشو کی رقم تین قسطوں میں اگلے سال نومبر تک ادا کرنی ہے۔ درخواست کے ساتھ فیس ویلیو کا 25 فیصد اور 1257 روپے کا سہ ماہی پریمیم کی چوتھائی رقم دینت تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined