نوئیڈا: گوتم بدھ نگر پولیس نے ایک پاکستانی خاتون کو اس کے چار بچوں کے ساتھ حراست میں لیا ہے۔ گزشتہ مہینے نیپال کے راستہ ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد وہ غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں رہ رہی تھی۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے گریٹر نوئیدا کے رہائشی اس مقامی شخص کو بھی حراست میں لیا ہے، جس نے خاتون کو پناہ دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی خاتون آن لائن گیم پب جی کے ذریعے اس شخص کے رابطہ میں آئی تھی۔
Published: undefined
عہدیدار نے بتایا کہ سیما حیدر (27 سال) نام کی خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا میں کرایہ کے مکان میں رہ رہی تھی۔ ربوپورہ تھانہ کی ایک ٹیم اس سے اور اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع دے دی گئی ہے اور مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون سیما جس شخص کے رابطہ میں آنے کے بعد ہندوستان پہنچی ہے اس کا نام سچن ہے اور وہ 22 سال کا ہے۔ کرانہ کی دکان میں کام کرتا ہے اور پب جی کھیلنے کا شوقین ہے۔ ان دونوں کی جنوری میں نیپال میں ملاقات ہوئی اور اس کے بعد سیما حیدر نے پاکستان چھوڑ کر ہندوستان آنے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق خاتون نے سچن سے شادی کا اصرار کیا، جس کے بعد انہوں نے ایک وکیل سے رابطہ قائم کیا۔ وکیل نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی۔ سیما نے پولیس عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کا شوہر اس کے ساتھ ظلم کرتا تھا اور اس نے چار سال سے اس سے ملاقات نہیں کی تھی۔ دراصل، سیما کراچی کی رہنے والی ہے اور اس کا شوہر دبئی میں کام کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے ہندوستان آنے اور سچن سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا اپنا گھر بھی بیچ ڈالا ہے!
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز