قومی خبریں

شادیوں کے سیزن میں سب ہوں گے مالا مال، 48 لاکھ شادیوں سے 6 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار متوقع

ایک اندازے کے مطابق صرف ملک کی راجدھانی دہلی میں نومبر-دسمبر 2024 میں 4.5 لاکھ شادیاں ہوں گی، جس سے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کی امید ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اب ملک بھر کے تاجروں نے شادیوں کے آئندہ سیزن میں بڑے کاروبار کی امید کے ساتھ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شادی کا سیزن بارہ  نومبر سے شروع ہو رہا ہے  جو سولہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایک اندازے کے مطابق شادی کے اس سیزن میں 48 لاکھ شادیاں ہوں گی جس میں تقریباً 6 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار متوقع ہے۔

Published: undefined

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرزکے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ کے مطابق، خوردہ سیکٹر، جس میں سامان اور خدمات دونوں شامل ہیں، سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اخراجات میں نمایاں شرکت کریں گے ۔ پچھلے سال اس سیزن میں 35 لاکھ شادیوں سے کل 4.25 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہوا تھا۔ اس سال شادی کے شب و روز کی تاریخوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ سال 2023 میں 11 شبھ یعنی مبارک  اوقات تھے جب کہ اس سال 18 ایسے ہیں جن سے کاروبار میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ صرف دہلی میں ایک اندازے کے مطابق 4.5 لاکھ شادیوں سے اس سیزن میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

اس سال نومبر میں شادی کے سیزن میں 12، 13، 17، 18، 22، 23، 25، 26، 28 اور  29 شبھ تاریخیں ہیں، جبکہ دسمبر میں یہ تاریخیں 4، 5، 9، 10، 11، 14، 15 اور 16  شبھ ہیں۔ اس کے بعد شادی کے سیزن میں تقریباً ایک ماہ کا وقفہ ہوگا اور جنوری کے وسط سے مارچ 2025 تک دوبارہ شروع ہوگا۔

Published: undefined

شادی کے اخراجات کو سامان اور خدمات کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے جس میں بنیادی طور پر کپڑے، ساڑیاں، لہنگا اور دیگر ملبوسات 10 فیصد، زیورات 15 فیصد، الیکٹرانکس، پاور ٹولز اور کنزیومر ڈیوربل 5 فیصد، خشک میوہ جات، مٹھائیاں، اور عام طور پر اسنیکس پر 5 فیصد، گروسری اور سبزیوں پر 5 فیصد، گفٹ آئٹمز پر 4 فیصد اور دیگر اشیاء پر 6 فیصد خرچ کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب شادی کی خدمات کے شعبے میں 5 فیصد بینکوئٹ ہالز، ہوٹلوں اور شادی کے مقامات پر، 3 فیصد ایونٹ مینجمنٹ پر، 10 فیصد ٹینٹ ڈیکوریشن پر، 10 فیصد کیٹرنگ اور سروسز پر، 4 فیصد پھولوں کی سجاوٹ، نقل و حمل اور ٹیکسی کی خدمات پر 3 فیصد، فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی پر 2 فیصد، آرکسٹرا، موسیقی وغیرہ پر 3 فیصد، روشنی اور آڈیو پر 3 فیصد اور دیگر خدمات پر 7 فیصد لاگت کا تخمینہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined