قومی خبریں

مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ، سنجے راؤت نے کہا 'اس کا کریڈٹ سبھی کو جاتا ہے کسی خاص شخص کو نہیں'

بنگالی، پالی، پراکرت، اسمیا کے ساتھ یہ اعزاز پانے والی مراٹھی پانچویں زبان بن گئی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیونڈر فڑنویس نے خوشی کا اظہار کیا۔

سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی کابینہ نے مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں شیو سینا رہنما (ادھو گروپ) سنجے راؤت کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔ مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ 5 زبانوں کو اب تک یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ بنگالی، مراٹھی، پالی، پراکرت اور اسمیا۔ کئی سال سے سے اس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ مراٹھی زبان کو یہ اعزاز دیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

 سنجے راؤت نے آگے کہا کہ ریاست کی تقریباً سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں نے گزشتہ 35-30 برسوں سے، ہر وزیر اعلیٰ اور ہر ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ سبھی کا تعاون ہے، صرف ایک شخص کا نہیں، بی جے پی کو ہر چیز کا کریڈٹ لینے کی عادت ہے۔ انہیں صنعت اور کاروبار اس ریاست سے باہر جانے سے روکنا چاہیے۔ مراٹھی زبان کے ساتھ ساتھ اس ریاست کا بھی وقار بڑھنا چاہیے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس معاملے پر اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا ہے کہ مراٹھی نہ صرف خوشحال ادب تخلیق کرنے والی زبان ہے بلکہ اس نے ہمیں ہمیشہ ایک آزاد قوم کے طور پر رہنے کی ترغیب بھی دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کا فیصلہ ہم سبھی کے لیے بے حد خوشی اور فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر مراٹھی زبان بولنے والے بہنوں اور بھائیوں کو مبارک باد۔

Published: undefined

مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ ملنے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 'ایکس' پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس دنیا میں مراٹھی زبان کو میرا مانا جاتا ہے۔ شکریہ وزیر اعظم مودی۔ یہ وہ دن ہے جسے سنہرے حروف سے لکھا جانا چاہیے کہ میری مراٹھی نے کلاسیکی زبان کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ سبھی مراٹھی بولنے والوں کی طرف سے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ آپ کی مضبوط حمایت کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔

Published: undefined

دوسری طرف مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے 'ایکس' پر لکھا کہ سبھی مراٹھی زبان بولنے والوں کو مبارک باد۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کے ذریعہ مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے لیے بہت بہت مبارک باد۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined