مراٹھا ریزرویشن کے لیے بار بار بھوک ہڑتال کرنے والے سماجی کارکن منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر اپنی بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) زمرہ کے تحت اپنے طبقہ کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ 9 دنوں سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر تھے۔ منگل (24 ستمبر) کے روز ان کی طبیعت بھی بگڑ گئی تھی لیکن انھوں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ اب انھوں نے اپنے حامیوں کی خصوصی گزارش پر بھوک ہڑتال ختم کر دیا ہے۔
Published: undefined
بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل نے جالنہ ضلع کے اپنے آبائی گاؤں انتروالی سرتی میں حامیوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ مراٹھا طبقہ کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ بھوک ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم ان لوگوں سے نمٹیں گے جنھوں نے مراٹھا طبقہ کو ٹھیس پہنچائی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل 24 ستمبر کو مقامِ احتجاج پر جمع مراٹھا طبقہ کے اراکین کی اپیل کے باوجود منوج جرانگے نے جوس یا دوا لینے سے انکار کر دیا تھا۔ انھوں نے 17 ستمبر کو غیر معینہ مدت کی یہ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ ایک سال سے کچھ زائد عرصہ میں یہ ان کی چھٹی بھوک ہڑتال تھی، لیکن اب یہ ہڑتال بھی ختم کرنے کا اعلان ہو چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined