قومی خبریں

مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے پھر شروع کی بھوک ہڑتال، شندے حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

منوج جرانگے پاٹل نے ہفتہ کو کہا، ’’مجھے یہ بھوک ہڑتال اس لئے شروع کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ میں آخری سانس تک یہ ہڑتال جاری رکھوں گا‘‘

<div class="paragraphs"><p>منوج جرانگے پاٹل / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

منوج جرانگے پاٹل / تصویر: آئی اے این ایس

 

ممبئی: مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جرانگے نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے جالنا ضلع میں اس مسودہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بار پھر غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر دی جس میں کنبی برادری کو مراٹھا برادری کے افراد کے خون کے رشتہ دار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

ضلع کے انترولی سراتی گاؤں میں انشن شروع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا کیونکہ مہاراشٹر حکومت ریزرویشن کے معاملے پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل جرانگے نے ریزرویشن کے مسئلہ پر شروع کرنے کے 6 دن بعد اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال معطل کر دی تھی اور مراٹھا برادری کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔ ہفتہ کو جرانگے نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’مجھے یہ بھوک ہڑتال اس لیے شروع کرنی پڑی کیونکہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ میں اپنی آخری سانس تک یہ ہڑتال جاری رکھوں گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ 29 اگست کو ایک اہم میٹنگ ہوگی جس میں مراٹھا برادری فیصلہ کرے گی کہ آئندہ اسمبلی الیکشن لڑنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر معینہ بھوک ہڑتال کے دوران وہ 7 اگست سے 13 اگست تک ریاست گیر دورہ کریں گے۔

Published: undefined

جرانگے نے کہا، ’’میں ایمبولینس میں مہاراشٹر کا دورہ کروں گا اور میٹنگوں سے خطاب کروں گا۔ اس کے بعد 14 سے 20 اگست تک انتروالی سراتی میں کئی میٹنگیں کر کے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اگر کمیونٹی نے 29 اگست کو کوئی امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم کوئی امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔ لیکن، پھر ہم مراٹھا ریزرویشن کی مخالفت کرنے والوں کو شکست دینے اور اس کے حق میں حمایت کرنے والوں کی حمایت کرنے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے مراٹھا برادری کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ ان ممکنہ امیدواروں کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کریں جنہیں اسمبلی انتخابات میں اتارا جا سکتا ہے تاکہ 14-20 اگست کے دوران ان پر بات چیت کی جا سکے۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت نے آنے والے انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے 'لڑکی بھین' اور 'لڑکا بھاؤ' اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہت سی فلاحی اسکیمیں تھیں جنہیں ماضی میں بند کر دیا گیا تھا۔‘‘

جرانگے نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر دھنگر برادری کو شیڈول ٹرائب کے زمرے میں شامل نہ کر کے دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کے رہنما مراٹھا اور او بی سی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined