قومی خبریں

مراٹھا ریزرویشن: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بیان سے منوج جرانگے پاٹل ہوئے ناراض، کی سخت تنقید

منوج جرانگے پاٹل نے کہا کہ اگر اجیت پوار ریزرویشن لے کر آئیں تو میں دوڑ کر ان کے گلے سے لپٹ جاؤنگا، انہیں ریزرویشن تحریک کے خلاف بولنے کے بجائے حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>منوج جرانگے پاٹل، سوشل میڈیا</p></div>

منوج جرانگے پاٹل، سوشل میڈیا

 

ممبئی: مراٹھا ریزرویشن کی تحریک چلانے والے منوج جرانگے پاٹل نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے میں تاخیر کرنے پر ریاستی حکومت سے جواب طلب کرنے کے بجائے وہ ریزرویشن کے ہی خلاف بول رہے ہیں۔ اگر اجیت پوار ریزرویشن لے کر آئیں تو میں دوڑ کر ان کے گلے سے لپٹ جاؤنگا۔‘‘ جرانگے پاٹل احمد نگر ضلع میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔ مراٹھا ریزرویشن کے لیے ممبئی کی جانب مارچ کا آج ان کا تیسرا دن ہے۔

Published: undefined

منوج جرانگے پاٹل نے اپنے کارکنان اور ہزاروں حمایتیوں کے ساتھ 20 جنوری کو جالنہ ضلع کے اپنے گاؤں انتراولی سراٹی سے ممبئی تک مارچ شروع کیا ہے۔ انہوں نے ممبئی میں ریاستی حکومت کی جانب سے  ریزرویشن دیئے جانے کے اعلان تک غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ منوج پاٹل ریاست میں مراٹھوں کو کنبی ذات کا سرٹیفکیٹ دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ انہیں او بی سی درجے کے تحت سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن مل سکے۔

Published: undefined

منوج جرانگے پاٹل کے مارچ پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا تھا کہ ممبئی آنے والوں میں سے اگر کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر جرانگے پاٹل نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اجیت پوار ریزرویشن لے کر آئیں تو میں دوڑ کر ان کے گلے سے لپٹ جاؤں گا۔ انہیں کارروائی کرنے کی بات کہنے کی بھلا کیا ضرورت تھی۔‘‘ جرانگے پاٹل نے کہا کہ ’’انہیں مراٹھوں کے بچوں کی حمایت میں بولنا چاہئے تھا، ان سے کوئی کہے کہ آئیے ایک بار ہمارے پاس، 7 مہینوں میں وہ ایک بار بھی ہمارے پاس نہیں آئے۔‘‘

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل نے کہا ہے کہ ’’اجیت پوار کو مراٹھا ریزرویشن کے مسئلے پر ریاستی حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے تھا۔ انہیں پوچھنا چاہئے تھا کہ ریزرویشن دینے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے، لیکن اس کے بجائے وہ ریزرویشن کے ہی خلاف بول رہے ہیں۔ جرانگے نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت نے ان کے مارچ کے خلاف طاقت استعمال کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ظاہر ہوں گے۔ اپنے مطالبات کے لیے ریلیاں نکالنا اور مارچ کرنا جمہوریت کے دائرے میں آتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ممبئی میں احتجاج و مظاہرے کی اجازت طلب کی ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ منوج جرانگے پاٹل نے اپنے مطالبات کے لیے یومِ جمہوریہ سے ممبئی میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہفتہ (20 جنوری) کے روز کو کہا تھا کہ پسماندہ طبقات کمیشن مراٹھا برادری کی سماجی، معاشی اور تعلیمی پسماندگی کا مطالعہ کرنے کے لیے 23 جنوری 2024 سے ایک سروے کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کمیشن کو 3 علاحدہ علاحدہ شفٹ میں سروے کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ 21 جنوری کو انہوں نے منوج جرانگے پاٹل سے ممبئی نہ آنے کی اپیل بھی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined