قومی خبریں

مراٹھا ریزرویشن: گائیکواڈ کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو سونپی، 20 فروری کو ایوان میں پیش کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ گائیکواڈ کمیٹی نے مراٹھا ریزرویشن سے متعلق رات دن کام کر کے رپورٹ تیار کی ہے، اس رپورٹ میں سوا دو کروڑ مراٹھوں کا سروے کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس</p></div>

ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس

 
تصویر آئی اے این ایس

مراٹھا ریزرویشن کو لے کر جاری سرگرمیوں کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مراٹھا ریزرویشن کے لیے تشکیل دی گئی گائیکواڈ کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو سونپ دی ہے۔ یعنی مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر مہاراشٹر میں جاری تحریک کا حکومت پر صاف اثر دکھائی پڑ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گائیکواڈ کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی جلدی ہی حکومت کے حوالے کر دی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق گائیکواڈ کمیٹی کی اس رپورٹ کو 20 فروری کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ ایکناتھ شندے کا کہنا ہے کہ او بی سی ریزرویشن کو بغیر نقصان پہنچائے مراٹھوں کو ریزرویشن ملے گا۔ ریزرویشن کی جانکاری دیتے ہوئے ایکناتھ شندے نے یہ بھی کہا کہ دیویندر فڑنویس اس کے پہلے جب وزیر اعلیٰ تھے تب بھی انھوں نے مراٹھا سماج کو ریزرویشن دیا تھا، لیکن وہ عدالت میں ٹھہر نہیں سکا۔ ہم مراٹھا سماج کو اب ایسا ریزرویشن دینے جا رہے ہیں جو قانون کی بنیاد پر ہوگا۔ یہ ریزرویشن سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بھی ٹھہرے گا۔

Published: undefined

ایکناتھ شندے کا کہنا ہے کہ گائیکواڈ کمیٹی نے رات دن کام کر کے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں سوا دو کروڑ مراٹھا لوگوں کا سروے کیا گیا ہے۔ شندے نے یہ بھی کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ اس رپورٹ کے نافذ ہونے کے بعد مراٹھا سماج تعلیمی و معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ او بی سی سماج کے ریزرویشن کو بغیر چھوئے ہم مراٹھوں کو ریزرویشن دینے میں کامیاب ہوں گے۔ 20 فروری کو خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں اسے پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مراٹھا سماج کے لوگ کئی دنوں سے ریزرویشن کو لے کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مراٹھوں کے ریزرویشن کے لیے منوج جرانگے پاٹل تو جالنہ ضلع کے گاؤں انتروالی سرتی میں 6 دنوں سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ بیڈ میں مراٹھا مظاہرین نے گزشتہ روز جارحانہ رخ بھی اختیار کر لیا اور کئی مقامات پر ٹائر جلا کر ٹریفک روکا۔ دیر رات ایس ٹی بسوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی، لیکن کسی مسافر کو چوٹ پہنچنے کی خبر نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined