قومی خبریں

مراٹھا تحریک LIVE: تشدد، آتشزدگی اور پتھراؤ کے بعد مراٹھا ریزرویشن تحریک واپس

مہاراشٹر میں احتجاج کا آج دوسرا دن ہے، پُر تشدد مظاہروں کے دوران 10 پولس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اب تک دو مظاہرین خود کشی کر چکے ہیں۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا 
مراٹھا تحریک کی آگ میں جھلسا مہاراشٹر

مہاراشٹر میں مراٹھا طبقہ کی طرف سے ریزرویشن کے لئے چلائی جا رہی تحریک کی آگ اب پوری طرح بھڑک چکی ہے۔ ریزرویشن کے حق میں مظاہرہ کر رہے دو افراد اب تک اپنی جان دے چکے ہیں۔ دو روز قبل جہاں مظاہرین میں سے ایک نوجوان نے گوداوری ندی میں کود کر اپنی جان دی تھی جبکہ آج ایک نوجوان نے زہر خا کر خود کشی کر لی۔ کئی دیگر لوگوں کو خودکشی کرنے سے روکا گیا۔ پُرتشدد مظاہروں کے دوران 10 پولس اہلکار زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔

اورنگ آباد کے ایک کسان جگن ناتھ سوناونے نے ریزرویشن کے حق میں زہر کھا لیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی موت واقع ہو گئی۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

تصویر سوشل میڈیا
کل مراٹھا کرانتی موچہ کی طرف سے مہاراشٹر بند کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ آج ممبئی بند کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ممبئی بند کے دوران آج بیسٹ بسوں پر پتھراؤ کیا گیا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا اور 2 مظاہرین نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

مراٹھا طبقہ مہاراشٹر کی سیاست میں کافی دخل رکھتا ہے اور ریزرویشن کا مسئلہ کافی متنازعہ ہے۔ ریاست کی آبادی میں تقریباً 30 فیصد مراٹھا ہیں۔ اس سے پہلے مراٹھا طبقہ کے رہنما اپنے مطالبات کے حق میں مختلف اضلاع میں ریلیاں کر چکے ہیں۔ گذشتہ سال ممبئی میں مراٹھا کرانتی مورچہ نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

ممبئی-پونے شاہراہ پر مہاراشٹر پولس نے آنسو گیس چھوڑا

مراٹھا کرانتی مورچہ کے بند حامیوں نے کالمبولی میں ممبئی-پونے شاہراہ کو بند کر دیا تھا جس کے پیش نظر مہاراشٹر پولس نے آنسو گیس چھوڑا۔ اس کے ذریعہ وہاں احتجاج کر رہے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔ بہر حال، اس وقت مراٹھا کرانتی مورچہ نے بند واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے اور حالات دھیرے دھیرے معمول پر آ رہے ہیں۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

مراٹھا کرانتی مورچہ نے بند واپسی کا اعلان کیا

سرکاری ملازمت اور تعلیم میں ریزرویشن کے مطالبہ کے حق میں جاری بند کو مراٹھا کرانتی مورچہ نے واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

ممبئی بند کا وسیع پیمانے پر اثر، لوگوں کو بھاری پریشانی کا سامنا

  • بیسٹ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ممبئی بند کے دوران 9 بسوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ کورلا، بھندوپ، اندھیری، ساکی ناکا، کاندی والی، کوپر کھیرانے اور چاندی ولی میں بسوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
  • پنویل میں مظاہرین نے ممبئی-گوا ہائی وے بند کر دیا ہے۔ رائے گڑھ کے نزدیک ہائی وے پر درجنوں مظاہرین اکٹھا ہو گئے ہیں۔
  • پونے میں ریل خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں اور تمام ٹرینیں حسب معمول چل رہی ہیں: پی آر او، پونے ریلوے۔
  • مظاہرین نے ایسٹرن ایکسپریس وے کو بند کر دیا ہے۔
  • نوی ممبئی میں اسکول-کالج بند رکھے گئے ہیں۔ ٹھانے اور جوگیشوری میں لوکل ٹرینوں کو بھی روکا گیا جس کے سبب عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

دو روز قبل گوداوری ندی میں کود کر اپنی جان دینے والے مراٹھا نوجوان کی آخری رسومات کل ادا کی گئی۔ اس موقع پر ایک پولس کانسٹبل زخمی ہو گیا تھا جس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ کانسٹبل کی موت کے اسباب ابھی معلوم نہیں ہیں۔ پولس کے ایک افسر نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ہاتھوں اور پیروں میں چوٹ کے نشان ہیں۔ مراٹھا نوجوان کی آخری رسومات کے وقت دیگر کئی پولس اہلکار بھی زخمی بھی ہوئے تھے۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

UNI

غور طلب ہے کہ 27 سالہ کاکا صاحب شندے اورنگ آباد میں گوداوری ندی کے ایک پل سے کود گیا تھا۔ اسے نکال کر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ایک طرف جہاں مراٹھا تحریک کی آگ بھڑکی ہوئی ہے وہیں دوسری طرح مہارشٹر حکومت کا غیر حساس چہرہ بھی اجاگر ہو رہا ہے۔ مہاراشٹر حکومت میں مالیات کے وزیر چندرکانت پاٹل نے مراٹھا تحریک کے ہائی چیک ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے بس میں جو تھا وہ کیا، اب اس معاملہ پر عدالت فیصلہ سنائے گی۔ ساتھ ہی پاٹل کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند سکوں کے دم پر خریدے ہوئے لوگ اس تحریک میں داخل ہو گئے ہیں۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Jul 2018, 10:31 AM IST