نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی صدر دیویندر یادو نے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی دفتر ’راجیو بھون‘ میں راجندر نگر، موتی نگر، سبھاش نگر اور تلک نگر اسمبلی حلقہ کے کئی عآپ لیڈران کو کانگریس کا پٹکا پہنا کر ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر دہلی کے سابق وزیر اور سابق پارٹی صدر ہارون یوسف، کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین و سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج، کانگریس کمیٹی کے سکریٹری منیش چترتھ، ایڈووکیٹ سنیل کمار، ضلع صدر دھرمپال چندیلا، جے پی پنوار، بلاک صدر انل ترپاٹھی، کے بی سنگھ خاص طور سے موجود تھے۔
Published: undefined
کانگریس میں شامل ہونے والے عآپ لیڈران میں پارٹی کے بانی رکن امر پال سنگھ، ایڈووکیٹ دیپک راج سنگھ، وکاس سینی، ہرش ہارڈی، دونیر کور، شیون نایر، نند کشور، بکولیا، وکرم سنگھ، دَرشن سنگھ، راشد علی قریشی، اکرام خان، محمد عالم اور شمیم خان کے نام قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی عآپ لیڈران و کارکنان آج کانگریس میں شامل ہوئے۔
Published: undefined
اس موقع پر دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ’انڈیا اگینسٹ کرپشن‘ کے بینر تلے پیدا ہوئی عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بڑے بڑے خواب بیچے تھے، جن میں صاف ستھری اور شفاف سیاست، عام لوگوں، پسماندہ طبقات اور محروم طبقات کی فلاح، اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنا، آرام دہ ملازمت وغیرہ شامل تھا۔ ان باتوں پر یقین کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کو عآپ میں شامل کیا گیا اور ایک نئی طرح کی پارٹی تشکیل دی گئی۔ اب جلد ہی ان کا طلسم ٹوٹ گیا ہے، کیونکہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد اروند کیجریوال حکومت سب کچھ بھول کر سب سے بدعنوان اور غیر شفاف ثابت ہوئے، جنھوں نے لوگوں کو گلابی خواب فروخت کیے تھے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے آج کانگریس میں شامل ہوئے عآپ لیڈران کو یقین دلایا کہ وہ کانگریس پارٹی کے پروگراموں اور پالیسیوں و کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی قیادت میں یقین کرتے ہیں، انھیں پارٹی کے حالات کے مطابق مناسب جگہ دی جائے گی۔ ہارون یوسف نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں راجدھانی دہلی میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور عآپ حکومت کے تحت سبھی ترقیات صرف ہورڈنگز اور پوسٹرس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ عآپ میں بدعنوانی کے علاوہ کچھ بچا ہی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined