سبھی پارٹیاں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں اور تشہیری کام بھی زور و شور سے جاری ہے، لیکن اس درمیان بی جے پی کے لیے یہ بات بہت پریشان کرنے والی ہے کہ ان کے پروگراموں میں کرسیاں خالی نظر آ رہی ہیں۔ تازہ پروگرام متھرا سے رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کا تھا جس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ عوام سے خطاب کرنے کے لیے پہنچے تھے، لیکن وہاں تقریباً 75 فیصد کرسیاں خالی نظر آ رہی تھیں۔
Published: undefined
دراصل 25 مارچ کو ہیما مالنی نے متھرا لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور اس کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ چونکہ وہ فلم انڈسٹری کی ایک بہت بڑی ہستی ہیں اور اس وقت متھرا سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں تو لوگ امید کر رہے تھے کہ لوگوں کی بڑی تعداد انھیں سننے کے لیے پہنچے گی، لیکن ایسا ہوا نہیں۔ ان کی تقریر کے بعد جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریر شروع کی تو بھی وہاں موجود کئی لوگ اِدھر اُدھر ٹہلتے ہوئے نظر آئے۔ بی جے پی کا کٹر ہندو چہرہ یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگراموں میں کافی بھیڑ جمع ہوا کرتی تھی لیکن موجودہ ماحول میں بی جے پی سے لوگوں کی مایوسی کا نتیجہ صاف جھلکنے لگا ہے اور لوگ پارٹی کے سرکردہ لیڈران سے دوری بنانے لگے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی 24 مارچ کو آگرہ میں ہوئی ریلی میں بھی کافی کرسیاں خالی نظر آئی تھیں۔ اس پروگرام میں جب امت شاہ تقریر کر رہے تھے تو اس وقت کا ایک ویڈیو معروف صحافی ابھیسار شرما نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا تھا اور طنزیہ انداز میں لکھا تھا کہ "اب امت شاہ خطاب کر رہے ہیں، جوش دیکھیے، میدان میں زبردست بھیڑ۔ ہلا دے گی"۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined