گڑگاؤں: گڑگاؤں کے سیکٹر 90 میں واقع لافورسٹا کیفے کے منیجر کو پولیس نے منگل کو گرفتار کر لیا۔ کیفے میں کئی دوستوں نے 2 مارچ کو ڈنر کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر 'ماؤتھ فریشنر' کھایا، جس کے بعد وہ خونی قے کرنے لگے۔ گرفتار شدہ منیجر کی شناخت دہلی کے کیرتی نگر کے رہائشی گگن دیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ مانیسر اے سی پی کی قیادت میں پولیس ٹیم معاملے کی تحقیقات کے لیے کیفے پہنچی لیکن اسے بند پایا۔
Published: undefined
شکایت کنندہ انکت کمار نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 مارچ کی شام کو اپنی بیوی نیہا سبروال اور دوستوں مانیکا، دیپک اروڑہ اور ہمانی کے ساتھ کیفے گئے تھے۔ ڈنر کے بعد ریسٹورنٹ کے عملے نے انہیں ماؤتھ فریشنر دیا، جسے کھانے کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انکت کمار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی اور دوستوں کے ساتھ ماؤتھ فریشنر کھایا تھا، جس کے بعد انہیں خونی قے آنے لگی۔
Published: undefined
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ اور عملے نے ان کی بگڑتی ہوئی حالت کے باوجود مدد نہیں کی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ متاثرین کو 'ڈرائی آئس' دی گئی تھی جو کہ ایک جان لیوا تیزاب ہے جو موت کا سبب بن سکتا ہے۔ بعد ازاں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ کھیڑکی دولہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او منوج کمار نے کہا، ’’منیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined