نئی دہلی: شملہ، منڈی اور کلو میں بادل پھٹنے سے کئی افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ اس حادثہ کے بعد رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’اس مشکل وقت میں سبھی سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو سے بات کر مشکل صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود ان مقامات کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور ریاستی انتظامیہ اس بحران کی گھڑی میں راحت اور بچاوٴ کے کاموں میں سنجیدگی سے شامل ہیں۔ میں امید کر رہا ہوں کہ سبھی لاپتہ افراد جلد سے جلد بازیاب ہو جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
وہیں، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہماچل پردیش کے شملہ، منڈی اور کلو سمیت کئی علاقوں میں بادل پھٹنے اور بھاری بارش سے کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر بے حد افسوس ناک ہے۔ ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ امید اور دعا کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کو جلد سے جلد تلاش کیا جائے۔ اس کام میں خود ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ سے اس آفت پر فوری طور سے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
تفصیلات کے مطابق میں ہماچل میں مانسون کی بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں گزشتہ رات بھاری بارش اور کئی مقامات پر بادل پھٹنے کی خبر ہے۔ کلو میں مکانات اور گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں ہیں۔ ریاست کے تین اضلاع میں بادل پھٹنے کے بعد اب تک 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined