بھوپال:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع راج بھون احاطے میں کووڈ-19 انفیکشن کے پیش نظر ضروری احتیاط کا ہر روز اعلی سطحی جائزہ لیا جائے گا۔ راج بھون احاطے میں رہنے والے ملازمین اور ان کے گھروالوں میں سے سات لوگ کووڈ- 19 سے متاثر پائے گئے ہیں، جنہیں کل ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ احاطے کے ملازمین کے رہائشی علاقے کو کووڈ- 19 متاثرہ کنٹونمنٹ علاقہ قرار دے کر مکمل ’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر‘ (ایس او پی) کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
گورنر کے سکریٹری منوہر دوبے نے آج یہاں جاری ریلیز میں بتایا کہ مہمانوں کی آمدورفت، ملازمین کی صحت وغیرہ کی سخت نگرانی کے لئے روزانہ جائزہ لینے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ حالات کے مطابق انتظامات کو بہتر بنانے کے کام کو فوراً کیا جاسکے۔ منوہردوبے نے بتایا کہ راج بھون میں کووڈ- 19 کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے سبھی ضروری احتیاط پر عمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے لئے راج بھون احاطے میں خاص علاقے کے مطابق انتظام کیا گیا ہے۔ راج بھون احاطے میں واقع ملازمین کے رہائش والے کنٹونمنٹ علاقے میں خاص علاقوں کے لئے درجہ بند انتظام کیا گیا ہے۔ اسی کے مطابق سبھی ضروری ہدایات اور احتیاط برتنے کا انتظام ہے۔
Published: undefined
گورنر کی رہائش اور دفتر لال کوٹھی کو ’انر زون‘ بناکر آمدورفت کے انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔دفتروں کے ملازمین کو ’ورک فروم ہوم‘ کی ہدایت دی گئی ہے۔ احاطے میں واقع دفتروں کو عارضی طورپر بند کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہی ملازمین کو بلایا جائے گا۔ راج بھون میں داخل ہونے والے مہمانوں کے موبائل فون میں آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ ہونا ضروری ہے۔ اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ،منوہر دوبے نے بتایا کہ راج بھون کے احاطے میں رہنے والے کنبوں کی میڈیکل ایجمرجنسی کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی وجہ سے تین دن کے لئے سبھی کے باہر جانے پر پابندی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز