دیوالی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا، ’’ملک میں آپ کے کنبہ کے سب افراد کو دیوالی کی بہت سی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ خاص تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔‘‘
Published: undefined
نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے بھی دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ دیوالی، گہری عقیدت اور بے پناہ خوشی کے ساتھ منائی جاتی ہے، اندھیرے پر روشنی کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے، جو امید اور نیکی کے پائیدار جذبے کی علامت ہے۔ دیوالی کا تہوار ایک مذہبی اور نیک زندگی گزارنے اور ہر طرح کے حالات میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنا فرض ادا کرنے کے ہمارے یقین کی تصدیق کرتا ہے۔’’
Published: undefined
دھنکھر نے کہا کہ یہ دیوالی خوشی اور مسرت کی علامت ہو جو ہمارے ملک کو خوشحالی اور کامیابی سے بھرے مستقبل کی طرف لے جائے۔ اس تہوار کی چمک ہمارے دلوں کی گہرائیوں تک علم، حکمت اور ہمدردی کو پھیلائے۔انہوں نے کہاکہ ’’میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
Published: undefined
دیوالی کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے پیغام میں کہا، ’’دیوالی کے مقدس تہوار پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ دیوالی ہندوستان کی بھرپور اور مشترکہ ثقافت کی علامت ہے، یہ تہوار ہمارے قومی شعور کا تہوار ہے۔ ہم دیوالی کے چراغوں سے خیرات سیکھتے ہیں۔ جس طرح چراغ خود جلتا ہے مگر وہ چاروں طرف روشنی بکھیرتا ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنے آپ کو ملک اور سماج کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔ مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کی زندگی بھی ہمیں یہی سبق دیتی ہے۔ روشنی اور خوشی کا یہ عظیم تہوار آپ کی زندگی کو صحت اور خوشحالی سے منور کرے۔ ہر گھر اور ہر خاندان میں خوشیاں اور خوشحالی ہو۔ اس دعا کے ساتھ، آپ سب کو دیوالی کی نیک خواہشات۔‘‘
Published: undefined
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’دیوالی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ جھوٹ پر سچ کی جیت، ظلم پر نیکی، اندھیرے پر روشنی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined