کولکاتا: کقولکاتا کے کئی مشہور تعلیمی اداروں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کئے لئے مغربی بنگال حکومت کے ایمرجنسی ریلیف فنڈ میں تعاون دینے کی پہل کی ہے۔ 27مارچ کو مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاست کے سول سوسائٹی سے مالی اور سامان کے ذریعہ تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد ریاست کے کئی مشہور اور معتبر تعلیمی اداروں کلکتہ یونیورسٹی، جادو پور یونیورسٹی اور سینٹ زیورس یونیورسٹی نے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینٹ زیورس کالج (خود مختار ادارہ) جو عیسائی مشنری کے تحت چلتے ہیں۔
Published: undefined
کلکتہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سونالی چکرورتی بنرجی نے کہا کہ ہم نے پرووائس چانسلر، رجسٹر اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی ہے تاکہ حکومت کے ریلیف فنڈ میں تعاون کیا جاسکے۔ چکرورتی نے کسی خاص رقم کا ذکر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ہر ایک ممبران سے بات چیت کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اساتذہ اور طلباء اس فنڈ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں تو وہ کرسکتے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کورونا وائرس کے لئے بیداری مہم کے علاوہ ہم ممکن کوشش کرنا چاہیے۔
Published: undefined
جادو پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سورنجن داس نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ٹیچرس، آفیسرس اور ملازمین سے درخواست کی ہے وہ اپنے طور پر وائس چانسلر کے ریلیف فنڈ میں تعاون کریں۔ وائس چانسلر نے اپنی اپیل میں کہا کہ ”میں اپنے ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ریلیف فنڈ میں تعاون کریں اور ای میل کے ذریعہ 14 اپریل کو مطلع کریں۔ امدادی رقم اپریل کی تنخواہ سے کاٹ لیی جائے گی۔
Published: undefined
اسی طرح کی اپیل سینٹ زیورس یونیورسٹی نے بھی کی ہے۔ وائس چانسلر فادر فلکس راج نے کہا کہ جلد ہی رقم ریلیف فنڈ میں جمع کردی جائے گی۔ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف اور اسکول کے اساتذہ بھی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم ریلیف فنڈ میں 40لاکھ کی رقم جمع کریں۔ اسی طرح مرکزی یونیورسٹی کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ عملہ مارچ کے مہینے کی ایک دن کی تنخواہ وزیرا عظم نریندر مودی کے فنڈ میں دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined