کلکتہ: مغربی بنگال میں نامعلوم بخار سے بچے متاثر ہو رہے ہیں اور اموات بھی ہو رہی ہے۔ کورونا وائرس جیسی علامت کے باوجود کورونا کی تصدیق نہیں ہو رہی ہے۔ ان حالات کے مد نظر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹری صحت نارائن سوروپ نگم کو اس معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
بچوں کی اموات پر سیاست کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور گورنر نے اس معاملے میں حکومت کی تنقید کی ہے۔ شوبھندو ادھیکاری نے مرکزی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔ اسی کے تناظر میں ممتا بنرجی نے فوری جانچ کی ہدایت دی ہے۔ ایک ہی وقت میں اسکول آف ٹراپیکل میڈیسن اور شمالی بنگال میں گورنمنٹ لیب اس بخار کے وائرس کی جانچ کر رہی ہے، انہیں فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت پہلے ہی بخار کا علاج کرنے کے لیے ایس او پی تیار کر چکا ہے۔ اسے اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔
Published: undefined
جمعہ کو مزید دو بچے کی مالدہ اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ اس سے مزید خدشات بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مالدہ میں کل پانچ بچوں کی موت ہوئی ہے۔ آج کلکتہ سے صحت کے پانچ ماہرین کی ایک ٹیم شمالی بنگال کا دورہ کر رہی ہے۔ انہوں نے سلی گڑی ڈسٹرکٹ اسپتال، نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال کا دورہ کیا۔
Published: undefined
ریاستی سکریٹری صحت نارائن سوروپ نگم نے کہا تھا کہ جانچ کے بعد اس بخار کی نوعیت معلوم ہوگئی ہے۔ یہ مجموعی طور پر موسمی بخار ہی ہے۔ اس بخار سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ زیادہ تر بچے انفلوئنزا بی اور آر ایس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں۔ مرنے والوں کو دیگر جسمانی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined