سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر بدھ کے روز یہاں بوٹینکل گارڈن میں یوگا تقریب کی قیادت کی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند اور تناؤ سے پاک زندگی گزارنے کے لئے ہر کسی کو یوگا اپنے روز مرہ کے معمولات کا ایک حصہ بنانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یوگا برائے واسودھا ئیو کٹمبکم، ایک دنیا، ایک صحت، اس سال کا تھیم وزیر اعظم نریندر مودی جی کے 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' کے وژن کو اجا گر کرتا ہے'۔
Published: undefined
منوج سنہا نے کہا کہ یوگا انسانیت کو ہندوستان کا عظیم ترین تحفہ ہے اور اس نے مذہب، مسلک اور جغرافیائی حدود کو پار کرکے انسانوں کی زندگیوں کو خوشیوں سے مالا مال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی پتنجلی کا پہلا سترا- نظم و نسق اور دوسرا ذہن کا توقف یوگا سمجھنے کی کلید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'عظیم بابا مہارشی پتنجلی کا مشاہدہ ہے کہ ہمارے جسم اور ذہن میں انتشار ہی تناؤ، بے چینی، جسم میں سوزش اور امراض قلب کی بنیادی وجہ ہے اور یوگا ہمارے جسم اور ذہن میں ہم آہنگی لاتا ہے'۔
Published: undefined
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوگا صرف ایک جسمانی ورزش نہیں ہے بلکہ یہ جسم و دماغ اور فطرت کے درمیان اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر صحت کے لئے علاج کی بنیادوں پر استوار اس بھر پور اور قدیم روایت کو طبی سائنس اور محققین نے روایتی نظام طب کی ایک منفرد اور نمایاں مشق کے طور پر قبول کیا ہے جس کے ہر عمر کے لوگوں کے لئے جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے زبردست فائدے ہیں۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ یوگا کے لئے جسمانی و ذہنی دونوں میں نظم و ضبط کی ضرورت ہے تاکہ جسم اور ذہن الگ الگ کام نہ کریں بلکہ ایک مربوط انداز میں کام کریں۔ منوج سنہا نے کہا کہ یوگا ایک ایسا وسیلہ ہے جس سے ایک انسان کی زندگی گزارنے کے طریقے میں تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کو انسانوں کو صحت مند رہنے کے لئے ہمیشہ مدد کی ہے۔
Published: undefined
بین الاقوامی یوگا تقریب میں سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جیند عظیم متو، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر راجیو راج بھٹناگر، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارن کمار مہتا، جموں وکشمیر پولیس سر برای دلباغ سنگھ، محکمہ جنگلات کے پرنسپل سکریٹری دھیرج گپتا، ایل جی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنداری، ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن سکریٹری بھوپندر کمار اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula