ممبئی: مہاراشٹر میں پونے کی ایک عدالت نے منگل کو 2013 کے دھوکہ دہی کے ایک کیس میں مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جرانگے کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان کے وکیل نے یہ اطلاع دی۔ جرانگے ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر 20 جولائی سے جالنا ضلع میں اپنے گاؤں میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ 31 مئی کو ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد وہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اس کے بعد عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کر دیا، لیکن ان پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Published: undefined
جرانگے کے وکیل ہرشد نمبالکر نے کہا کہ منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کیس کی سماعت ہونی تھی لیکن چونکہ جرانگے اس وقت بھوک ہڑتال پر ہیں، اس لیے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔ نمبالکر نے کہا کہ ہم اسے عدالت میں پیش کریں گے اور غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کرائیں گے۔ جرانگے اور دو دیگر کے خلاف 2013 میں تعزیرات ہند کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی) اور 406 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
شکایت کنندہ کے مطابق 2012 میں جرانگے اور ان کے ساتھی ملزمان نے رابطہ کیا تھا، جو جالنا ضلع میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج اور چھترپتی شیواجی مہاراج پر ڈرامہ پیش کرتا ہے۔ 6 شو کے لیے 30 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی اور 16 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کر دی گئی لیکن کچھ رقم کو لے کر جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔ جس کے بارے میں شکایت کی گئی۔
Published: undefined
عدالت نے پولیس کو اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ منوج جرانگے کے وکیل ہرشد نمبالکر کے مطابق اس کیس میں 2013 میں پیشگی ضمانت حاصل کی گئی تھی۔ پولیس کی طرف سے چارج شیٹ داخل کی گئی لیکن منوج جرانگے کو کئی سمن جاری نہیں کئے گئے۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے جنوری 2024 میں 2 سمن جاری کیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined