وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کے بعد اداکارہ کنگنا رانوت نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈال دیا۔ اس پر خوب ہنگامہ ہوا، اور اب شرومنی اکالی دل کے لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے کنگنا سے سیکورٹی واپس لے کر انھیں اسپتال میں داخل کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا ہے۔ ساتھ ہی کنگنا کے بیان پر مقدمہ درج کرانے کی تنبیہ بھی دی گئی ہے۔
Published: undefined
دراصل کنگنا نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اندرا گاندھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ اس پر انھوں نے لکھا کہ خالصتانی دہشت گرد آج بھلے ہی حکومت کا ہاتھ مروڑ رہے ہوں، لیکن اس خاتون کو مت بھولنا، واحد خاتون وزیر اعظم نے ان کو اپنی جوتی کے نیچے کچل دیا۔ کنگنا نے یہ بھی لکھا تھا کہ انھوں نے اس ملک کو کتنی بھی تکلیف دی ہو، انھوں نے اپنی جان کی قیمت پر انھیں مچھروں کی طرح کچل دیا، لیکن ملک کے ٹکڑے نہیں ہونے دیے۔ ان کی موت کی دہائیوں کے بعد آج بھی اس کے نام سے کانپتے ہیں یہ، ان کو ویسا ہی گرو چاہیے۔
Published: undefined
اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور سے بیمار ہیں۔ جنھوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جو قانون واپس لیے ہیں، وہ خالصتانیوں کے آگے جھکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے یہ تک کہا ہے کہ اندرا گاندھی نے ان کو پیروں تلے کچلا تھا۔ یہ بہت ہی گھٹیا بیان ہے۔
Published: undefined
منجندر سنگھ سرسا نے مزید کہا کہ ’’حکومت نے کنگنا رانوت کو سیکورٹی دے رکھی ہے۔ میں حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کو سیکورٹی کی نہیں ایک اسپتال کی ضرورت ہے، جہاں ان کا علاج ہو سکے۔ ہم کنگنا کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے اور انھیں جیل تک چھوڑ کر آئیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز